Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

15 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل

January 15, 2009

 
Egyptian President Hosni Mubarak, right, meets with UN Secretary-General Ban Ki-moon in Cairo, Egypt, 14 Jan 2009
بان گی مون مصری صدر حسنی مبارک کے ساتھ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان گی مون نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر تازہ ترین اسرائیلی حملے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ تل ابیب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’میں نے اسرائیلی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سے شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے بارے میں ان سے جواب طلب کیا ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر دفاع ایہود براک نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوج سے غلطی ہوئی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیں گے اور آئندہ اقوام متحدہ کی عمارات اور سٹاف کو نقصان سے بچانے کے لیے خاص توجہ دی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے اہل کاروں کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے وسطی علاقے تک بمباری کی جس کا نشانہ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا صدر دفتر بھی بنا۔

اقوام متحدہ کے اہل کار کرسٹوفر گنس نے الزام لگایا ہے کہ اس حملے میں فاسفورس گولے استعمال کیے گئے تھے جس کی وجہ سے اقوام متحدہ کا گودام جل گیا اور امدادی سامان اور اشیائے خوردونوش وغیرہ بھی تباہ ہو گئیں۔  اقوام متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس احاطے میں سینکڑوں عام شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے مطابق اسرائیل کو اس حملے پر افسوس ہے لیکن یہ حملہ حماس کے حملے کے جواب میں کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم کے مطابق حماس کے جنگجوؤں نے اقوام متحدہ کے احاطے کے عین باہر سے اسرائیل پر راکٹ داغے اور پھر بھاگ کر کمپاؤنڈ کے اندر پناہ لے لی۔

اس کے علاوہ غزہ کے وسط میں جن عمارات پر بم گرے ان میں ایک عمارت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے اپنے دفتر بنا رکھے تھے۔ کم از کم دو ٹی وی کیمرہ مینوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔  

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مشرق وسطٰی کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں اور خطے کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کر کے غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششیں کر رہے ہیں۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار
کراچی پولیس مقابلے میں دو اہلکار ہلاک، متعدد مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
غزہ میں ساٹھ مقامات پر اسرائیلی بمباری، مرنے والوں کی تعداد 1000 سے زائد
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
صدر بش کو تاریخ میں کیسے یاد رکھا جائے گا  Video clip available
امریکی میڈیا کے اہم موضوعات کا جائزہ  Video clip available
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
کوئٹہ ،ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف