جمعرات کو علی الصبح کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی
کرکے 12کے لگ بھگ مشتبہ مذہبی عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
حکام کے
مطابق عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر جب پولیس وہاں پہنچی تو ان
افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس پولیس مقابلے
کے نتیجے میں کم از کم دو پولیس اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔
گرفتار کیے
گئے افراد کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم سے متعلق
فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اس علاقے میں جہادی افراد کی
سرگرمیوں کی اطلاعات تھیں جس پر پولیس نے یہ کارروائی کی۔