Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

14 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر


January 14, 2009

 
taare zameen par

اگرچہ  گجنی کی ریکارڈ توڑ کامیابی سے عامر خان اِن دنوں پھولے نہیں سما رہے، لیکن آسکر کی دوڑ سے فلم تارے زمیں پر کے باہر ہونے کی خبر نے عامر اور کروڑوں بھارتیوں کی خوشیوں کو ماند کردیا ہے ۔

 بھارت کی جانب سے اِس سال عامر کی فلم تارے زمیں پر کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا ۔ یہ فلم اداکار عامر خان کی بہ حیثیت ہدایت کار پہلی فلم ہے۔ بالی وڈ، سنیمابین اور فلم ناقدین سبھی پرامید تھے کہ جس طرح ’ تارے زمیں پر‘ نے قومی سطح پر تقریبا تمام ایوارڈز جیتےاُسی طرح آسکر ایوارڈز کے لیے بھی یہ فلم عامر کے لیے لکی ثابت ہوگی پر ایسا ہو نہ سکا ۔

اِس سے قبل 2002ء میں بھی عامر خان ہی کی فلم لگان کو بھارت کی جانب سے آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا ۔ فلم لگان تو آسکر ایورڈز کےغیر ملکی ذبان کے زمرے کی فائنل پانچ فلموں میں بھی جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔ تاہم بازی’ نو مینز لینڈ‘ نامی فلم لے گئی تھی۔

 اُس کے بعد 2006ء میں عامر کی فلم رنگ دے بسنتی کو بھارت کی جانب سے آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ۔ راکیش میہرا کی ہدایت کاری میں بنی اِس فلم نے بھلے ہی بالی وڈ میں ایک نیا انقلاب برپا کیا ہو، تاہم رنگ دے بسنتی آسکر کی دوڑ کے پہلے مرحلے میں پہچنے سے قبل ہی باہر ہو گئی ۔ اور اب تیسری بار بھی قسمت نے عامر کاساتھ نہیں دیا ۔

 عامر کی فلم تارے زمیں پر آسکر کے لیے نامزد ہونے والی نو بہترین فلموں میں شامل نہیں ہو پائی ہو پر یہ فلم اپنی منفرد کہانی کے لیے بھارتی فلموں کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ فلم میں آٹھ سالہ چائلڈ آرٹسٹ درشیل سفاری نے غضب کی اداکاری کی ہے ۔ فلم تارے زمیں پر میں درشیل نے ایشان نامی بچے کا رول کیا ہے جو پڑھائی میں تو کمزور ہے لیکن ڈرائنگ میں نمبر ون ۔فلم میں عامر نے ایک ایسے استاد کا کردار نبھایا ہے جو کتابی دنیا سے ہٹ کر نئی طریقوں کو اپنا کر ننھے بچوں کو تعلیم دینے کو فروغ دیتا ہے۔

اسرئیل کی فلم والٹز وِد بشیر، فرانسیسی فلم دی کلاس، ترکی کی فلم ’تھری منکیز‘، سویڈن کی فلم ’ایور لاسٹنگ مومینٹس‘، میکسیکو کی فلم’ ٹیئر دس ہارٹ آؤٹ‘ جیسی نو فلمیں غیر ملکی زبان کے ذمرے میں اِس سال آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ آسکر ایوارڈ کا اعلان 22 فرروی کو کیا جائے گا۔    


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارتی فوجی سربراہ کا بیان ۔۔۔ قارئین اپنی رائے دیں
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
کوئٹہ ،ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف