رائے عامہ کے جائزوں کے برعکس امریکہ کے صدارتی انتخاب کے ابتدائی مرحلے میں امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں ہونے والے انتخاب میں سینیٹر ہیلری کلنٹن نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جبکہ ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے حسبِ توقع سینیٹر جان میکین کامیاب ہوگئے۔ منگل کے روز ہونے والے اس انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے سینیٹر براک اوباما دوسرے اور جان ایڈورڈز تیسرے نمبر پر رہے۔ ریپبلیکن پارٹی کے امیدواروں میں مٹ رامنی دوسرے اور مائک ہکابی تیسرے نمبر پر رہے۔