Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

30 جنوری کو ایک سیارچہ مریخ سے ٹکرا سکتاہے


December 31, 2007
اس رپورٹ کی ویڈیو دیکھیئے - ڈاون لوڈ کیجیئے - Download this file (WM) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو دیکھیئے - ڈاون لوڈ کیجیئے - Watch (WM) video clip

Mars Rover

   مریخ روور

ماہرین فلکیات اس نئے دریافت شدہ سیارچے کا مشاہدہ کررہے ہیں جو مریخ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ 30 جنوری کو مریخ سے ٹکرا سکتا ہے۔

 48 میٹر لمبا ایک سیارچہ سرخ سیارے مریخ کی طرف بڑھ رہا ہےجو 30 جنوری کو اس سے ٹکرا سکتا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک سائنس دان اسٹیو چیسلے کہتے ہیں۔ ’’اگر یہ سیارچہ مریخ سے ٹکراتا ہےتو اس سے خارج ہونے والی توانائی تین میگا ٹن بارودی قوت کے برابر ہوسکتی ہے۔‘‘

نیومیکسیکو میں واقع خلائی رسد گاہ کے ماہرین 2007 DW5 کے نام سے منسوب اس سیارچے پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ آئی لین ریان کہتی ہیں کہ شروع میں سیارچے کی رفتار پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی تھی۔

’’ہم نے اس کے بارے میں اعداد وشمار جمع کیے اوراس بارے میں کچھ زیادہ نہیں سوچا۔‘‘ پھر ناسا نے خلائی رسدگاہ سے رابطہ کیا اور تب سے وہ سیارچے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔آئی لین کہتی ہیں۔

’’ہمیں دوبجے ای میل ملی اور سات بجے ہماری دوربین سیارچے پر مرکوز تھی۔‘‘

شروع میں ماہرین کا خیال تھا کہ مریخ سے اس چٹانی سیارچے کے ٹکرانے کا امکان 350 میں سے ایک ہے۔ مگرمزید مشاہدے اور مطالعے کے بعد ناسا کی رائے میں یہ امکان 75 میں سے ایک ہے۔ اسٹیو چیسلے کہتے ہیں۔

 ’’سیارچہ ساڑھے تیرہ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے مریخ سے ٹکرائے گاجس سے لگ بھگ آدھا میل گہرا گڑھا پڑ سکتا ہے۔‘‘

سیارچے کا حجم تقریباً باسکٹ بال کے میدان کے برابر ہے۔ وہ 45 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردش کررہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے ٹکرانے سے مریخ پر ایک بہت بڑا گڑھا پڑ جائے گا اور اس کے دھماکے کی طاقت ہیروشما پر گرائے جانے والے ایٹم بم سے دو سوگنا سے زیادہ ہوگی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
حماس مشروط جنگ بندی پر آمادہ

  مزید خبریں
مہمند ایجنسی میں لڑائی ،14 طالبان اور دو سیکورٹی اہل کار ہلاک
اسرائیلی کابینہ نے یک طرفہ فائربندی کے حق میں ووٹ دے دیا
سوات میں ہزاروں طالبات کی تعلیم خطرے میں
پاکستان کو صدر اوباما سے توقعات
”IAEAکو ڈاکٹر قدیر تک رسائی نہیں دی جائے گی“
طلسمی آواز کے ساحر ۔۔۔ کے ایل سہگل
سوانحی خاکہ: جو بائیڈن
زیارت اور پِشین میں برف باری: زلزلہ زدگان کی مشکلات میں مزید اضافہ
بھیڑ چال: اندھا دھند تقلید پر جدید سائنسی تحقیق
انسدادِ دہشت گردی ٹاسک فورس کی تشکیل : بنگلہ دیش کی برطانیہ  سے امداد کی درخواست
سری لنکا کے51   فوجی ہلاک ہوگئے: باغیوں کا دعویٰ
اوباما کی ریل گاڑی فلاڈیلفیا سے روانہ ہوگئى
پاکستان نے ممبئ حملوں کی تحقیقات شروع کر دیں
پاکستان چاہتا  ہے  کہ آسٹریلیا کی ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے: سلیم الطاف
پائلٹ نے دریا میں ہنگامی لینڈنگ سے 155 مسافروں کی جان بچائی
لکی مروت : طالبانِ جنگجوؤں اور سیکیورٹی اہل کاروں کے درمیان جھڑپ، چھ افراد ہلاک 
افغانستان: خود کُش حملے میں چار افغان اور ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگئے
بسنت کا تہوار بدستور پابندی کا شکار
’دہشت گردوں کی حوالگی کے مطالبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘
ممبئی کے یہودی مرکز پر حملہ: اسرائیل بھارت فوجی تعلقات پر سوالیہ نشان