Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پاکستانی وفد کی امریکی کانگریس میں بریفنگ


December 6, 2007
اس رپوٹ کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیے - Download this file (WM) video clip
اس رپوٹ کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیے - Watch (WM) video clip

صدر مشرف کی طرف سے ملک میں ایمرجنسی لگائے جانے کے بعد امریکہ کے صحافتی اور سیاسی حلقوں نے ان کے اس امر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اب جبکہ وہ آرمی چیف کا عہدہ چھوڑ چکے ہیں اور ایمرجنسی اٹھانے کی تاریخ کا اعلان بھی کر چکے ہیں تب بھی عالمی سطح پر پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے ہیں۔

امریکی کانگریس، تھنک ٹینکس اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ملکی حالات کی وجہ سے لیئے جانے والے اقدامات کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے پاکستان سے ایک تین رکنی وفد آج کل امریکہ آیا ہوا ہے جس میں این سی ایچ ڈی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر نسیم اشرف سابق رکنِ پارلیمنٹ کشمالہ طارق اور نگران حکومت کے سفیر برائے سیاحت بیرسٹر محمد علی سیف شامل ہیں۔

اس وفد نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی کو چیر کانگریس ومین شیلا جیکسن لی کے تعاون سے ایک بریفینگ میں صحافیوں، وکلا، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں اور امریکی تنظیموں کے اراکین کو موجودہ حالات، ایمرجنسی، عدلیہ اور میڈیا پر لگائی جانے والی پابندیوں پر حکومتی موقف سے آگاہ کیا۔

ایک طرف یہ وفد پاکستانی حکومت اور صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں کا دفاع کر رہا تھا جبکہ دوسری طرف کانگریس میں اسی وقت امریکہ میں پاکستانی تنظیموں کا اتحاد کولیشن آف کنسرنڈ سٹیزنز امریکی کانگریس کا اراکین سے مطالبہ کر رہا تھا کہ امریکہ صدر پرویز مشرف کی حمایئت ترک کر ے اور سابق عدلیہ کو بحال کرنے کے لیے صدر مشرف پر دباو ڈالے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کے امریکی حکومت صرف صدر مشرف کی نہیں بلکہ پاکستانی عوام کی حمایئت کرے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
حماس مشروط جنگ بندی پر آمادہ

  مزید خبریں
مہمند ایجنسی میں لڑائی ،14 طالبان اور دو سیکورٹی اہل کار ہلاک
اسرائیلی کابینہ نے یک طرفہ فائربندی کے حق میں ووٹ دے دیا
سوات میں ہزاروں طالبات کی تعلیم خطرے میں
پاکستان کو صدر اوباما سے توقعات
”IAEAکو ڈاکٹر قدیر تک رسائی نہیں دی جائے گی“
طلسمی آواز کے ساحر ۔۔۔ کے ایل سہگل
سوانحی خاکہ: جو بائیڈن
زیارت اور پِشین میں برف باری: زلزلہ زدگان کی مشکلات میں مزید اضافہ
بھیڑ چال: اندھا دھند تقلید پر جدید سائنسی تحقیق
انسدادِ دہشت گردی ٹاسک فورس کی تشکیل : بنگلہ دیش کی برطانیہ  سے امداد کی درخواست
سری لنکا کے51   فوجی ہلاک ہوگئے: باغیوں کا دعویٰ
اوباما کی ریل گاڑی فلاڈیلفیا سے روانہ ہوگئى
پاکستان نے ممبئ حملوں کی تحقیقات شروع کر دیں
پاکستان چاہتا  ہے  کہ آسٹریلیا کی ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے: سلیم الطاف
پائلٹ نے دریا میں ہنگامی لینڈنگ سے 155 مسافروں کی جان بچائی
لکی مروت : طالبانِ جنگجوؤں اور سیکیورٹی اہل کاروں کے درمیان جھڑپ، چھ افراد ہلاک 
افغانستان: خود کُش حملے میں چار افغان اور ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگئے
بسنت کا تہوار بدستور پابندی کا شکار
’دہشت گردوں کی حوالگی کے مطالبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘
ممبئی کے یہودی مرکز پر حملہ: اسرائیل بھارت فوجی تعلقات پر سوالیہ نشان