Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

14 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ


January 14, 2009

Mohammad Asif
فاسٹ باؤلر محمد آصف
 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد آصف کا پہلا ڈوپ ٹیسٹ درست طور پر نہیں لیا گیا  تھا، اِس لیے  دوبارہ ٹیسٹ  ہوا ہے۔
 
نامہ نگاروں سے بات چیت میں اُنھوں نے کہا کہ جب تک اِس ٹیسٹ  کے نتائج سامنے  نہیں آتے، کوئی  بات تصدیق کے ساتھ نہیں کہی جاسکتی۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ  ڈوپ ٹیسٹ  کا معاملہ اِس وقت آئی پی ایل کے پاس ہے جِس نے کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ اُن کے الفاظ میں: ‘ٹیسٹ پر جب آئی پی ایل کی طرف سے رپورٹ موصول ہوگی، اُس  کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔’

 اِس حوالے سے  اعجاز بٹ نے  سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل کے رکن سینیٹر انور بیگ  کے بیان  کو مسترد کیا جِس میں کہا  گیا تھاکہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام شدہ فاسٹ باؤلر محمد آصف پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

کہا جاتا ہے کہ سینیٹر انور بیگ نے کمیٹی کے سامنے بیان  میں کہا تھا  کہ جب کہ دبئی سے ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوگئی ہے،  بورڈ کو کھلاڑی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں