Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

14 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار

January 14, 2009

 
Guards escort a Guantanamo detainee at the Camp 4 detention facility in Guantanamo Bay, Cuba, 18 Nov 2008
فائل فوٹو

گوانتا نامو بے کے قیدیوں کے لیے قائم عدالتوں کی نگرانی کرنے والے امریکی محکمہ دفاع کی ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی فوج نے 11ستمبر کے حملوں میں مبینہ طور پر شرکت کا ارادہ رکھنے والے ایک سعودی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں Susan Crawfordنے کہا کہ سعودی شہر ی محمد قانتانی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کی اجازت توتھی لیکن جس تسلسل اور جارحانہ انداز سے یہ کیا گیا وہ قانونی طور پر تشدد کے زمرے میں آتا ہے جس سے اس قیدی کی صحت بھی متاثر ہوئی۔

Susan Crawfordایک ریٹائرڈ جج ہیں جنہیں گوانتا نامو بے میں ہونے والی کارروائیوں کا جائزہ لینے کی ذمے داری سونپی گئی ہے وہ بش انتظامیہ کی پہلی عہدیدار ہیں جنہوں نے کھلے عام ایک قیدی پر تشدد ہونے کی بات عیاں کی ہے۔صدر بش اور نائب صدر ڈک چینی کہتے آئے ہیں کہ امریکہ تشدد نہیں کرتا۔

اخبار کو انٹرویو میں Susan Crawfordنے کہا کہ صدر بش نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دشمنوں کو گرفتار کرکے مقدمہ چلانے کا درست اقدام کیا لیکن اس کے لیے جو طریقہ کار اپنایا گیا اس میں ان کے مطابق نقائص تھے۔ سعودی شہری قانتانی پر الزام ہے کہ وہ 11ستمبر کے حملوں میں بیسواں اغواء کار بننے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن اسے امریکہ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔ اس شخص کو 2002ء میں افغانستان سے گرفتار کرکے کیوبا کے ایک جزیرے پر قائم قید خانے گوانتا نامو منتقل کیاگیا تھا۔

ادھر امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان Geff Morrellنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانتانی سے تفتیش کے لیے جن طریقوں کا استعمال کیا گیا ان کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ 2002ء میں یہ قانونی طور پر جائز تھے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارتی فوجی سربراہ کا بیان ۔۔۔ قارئین اپنی رائے دیں
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
کوئٹہ ،ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف