Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

13 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
کینیا: خوراک کی شدید قلت

January 13, 2009

 کینیا خوراک کی  شدید قلت کے پیشِ نظر  حکومت قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہے اور  زراعت سے متعلق حکومتی پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جارہاہے۔

گذشتہ جمعے کینیا کی حکومت نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی خوراک کی قلت سے متعلق ہنگامی صورت حال کااعلان کردے کی کیونکہ ملک میں خشک سالی کے باعث ایک کروڑ افراد شدید مشکلات میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اس اعلان کے نتیجے میں ملک کی زراعت سے متعلق پالیسیوں کے بارے میں بحث مباحثے میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وزارتِ زراعت کے اندر بدعنوانی کے الزامات ہیں اور اس بارے میں خدشات موجود ہیں کہ حکومت نے گذشتہ سال کے آغاز میں انتخابات کے بعد اس تشدد سے نمٹنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کیے جس کے نتیجے میں ملک کے سب سے زیادہ زرخیز علاقے میں ہزاروں کاشت کاروں کو بے گھر ہونا پڑا تھا۔

حکومت کے ان سرکاری منصوبوں پر بھی توجہ ایک بار پھر مرکوز ہوگئی ہے جن کے تحت دریائے تانا کے ڈیلٹا میں ایک لاکھ ایکڑ زمین قطر کی حکومت کو پٹے پر دی جائے گی۔اس منصوبے کے تحت قطر ایتھوپیا اور شمال میں جنوبی سوڈان کے ساتھ تجارت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے جزیرے لامو پر ایک بندرگاہ تعمیر کرے گا۔

لیکن کینیا کے بہت سے لوگوں کو تعجب ہے کہ کیا یہ بات مناسب ہے کہ اتنی بہت سی زرخیز زمین کسی دوسرے ملک کے حوالے کردی جائے جب کہ اپنے ملک کے اندر خوراک کا بحران ہو۔کینیا ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ہارٹی کلچر اینڈ انڈسٹریل کروپس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوسک واسلوا کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ ایسے حالات میں جب کینیا کے 30 فی صد باشندوں کو خوراک کی قلت کا سامناہے ، اتنی بڑی زمین پٹے پر کسی د وسرے ملک کو دینا غلط ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ کینیا کے پاس اپنے خوراک خود پیدا کرنے کے لیے زمین کے استعمال کے  ذرائع موجود ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اس زمین کو کینیا اور قطر کے لیے خوراک اگانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

تاہم کچھ دوسرے لوگوں کا کہناہے کہ اگر اس زمین پر غذائی فصلیں نہیں اگائی جارہیں تو غیر ملکی ملکیت پر اعتراض نہیں کیا جانا چاہیے۔نیروبی کے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی انالیسز اینڈ ریسرچ میں زراعت اور صنعت کے ایک ریسرچ فیلو جان اکوٹن کہتے ہیں کہ اگرآپ کے پاس زمین ہے اور آپ اسے استعمال نہیں کررہے اور کوئی دوسرا استعمال کرے اور آپ شکایت کریں تو یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔

وہ کہتے ہیں اس زمین پر کاشت کرنے سے مقامی طورپر روزگار کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں قطع نظر اس کے یہ پروجیکٹ کس کا ہے۔اور قطر زراعت کے بارے میں نیا علم کینیا لاسکتا ہے، جس سے مستقبل میں یہاں کے لوگوں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ کینیا کی حکومت کہہ چکی ہے کہ اس معاہدے کے تحت قطر کینیا کے استعمال کے لیے زمین بھی تیار کرے گا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی سوڈان اور سینگال سے علی الترتیب ایسے ہی معاہدے کیے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر مقامی لوگوں کو ایسے معاہدوں سے کوئی فائدہ نہ ہوتوایسے اتنظامات سے نوآبادیاتی نظام کے پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جوسماجی بدامنی کو جنم دے سکتا ہے۔

کینیا کی حکومت کے منصوبوں سے ماحولیات کے بارے میں بھی خدشات پیدا ہوئے ہیں ۔ دریائے تانا کے ڈیلٹا پر چینی کی ایک فیکٹری بنانے کا منصوبہ بھی موجودہے۔ یہ منصوبہ ماحولیاتی تنظیموں اور مقامی راہنماؤں کی جانب سے ان اعتراضات کے بعد التوا کا شکار ہوگیا کہ اس کی تعمیر سے مقامی کمیونٹی کی سرگرمیاں متاثر ہوں گی جن میں سے بہت سے مویشی پالتے ہیں اور جن کا انحصار ڈیلٹا کے پانیوں پر ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
زیارت اور پِشین میں برف باری: زلزلہ زدگان کی مشکلات میں مزید اضافہ
طلسمی آواز کے ساحر ۔۔۔ کے ایل سہگل
جنگ بند کی جائے یا نہیں، اسرائیلی کابینہ جلد فیصلہ کرے گی
بسنت کا تہوار بدستور پابندی کا شکار
برطانیہ ممبئی حملوں کے مجرمان پر مقدمہ پاکستان میں چلائے جانے کے حق میں ہے: برطانوی وزیرِ خارجہ 
اسرائیل جنگ بندی کے لیے رضامند ہو گیا
’دہشت گردوں کی حوالگی کے مطالبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘
ممبئی کے یہودی مرکز پر حملہ: اسرائیل بھارت فوجی تعلقات پر سوالیہ نشان
افغان جنگ میں بہادری کا کارنامہ: آسٹریلوی فوجی کے لیے اعلیٰ اعزاز
ہیرو پائلٹ کو صدر بش کا فون
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی ایک او رشکست
مریخ پر میتھین گیس کی دریافت زندگی کی علامت ہو سکتی ہے
ڈک چینی اور جو بائیڈن: عہدہ ایک، شخصیات جدا جدا
بُش کا قوم سے الوداعی خطاب
امریکہ میں ایک اور بھارتی سافٹ ویئر انجنیئر کی ہلاکت
سوات کی صورت حال پراراکین اسمبلی کی تشویش
فرح حمیدڈوگر کوملنے والے اضافی نمبروں کے خلاف درخواست خارج
موبائل فون کا غلط استعمال سماجی قدروں کو متاثر کر رہا ہے
پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات
”مالاکنڈ اور سوات میں عسکریت پسندی برداشت نہیں کریں گے“
برطانوی وزیرخارجہ کا دورہ اسلام آباد  Video clip available
اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک
امریکہ انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ساکھ بحال کرے: ہیومن رائٹس واچ  Video clip available
پاکستان، افغانسان اور اتحادی افواج مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی پر قابو پاسکتی ہیں: زلمے خلیل زاد  Video clip available