Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

04 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
عالمی بینک سے وصول ہونے والا قرضہ غربت میں کمی اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگا: سرکاری ذرائع


January 4, 2009

wnt_worldbank_logo_80
 
عالمی بنک رواں سال کے دوران پاکستان کو نوے کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، جو  غربت میں کمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

یہ بتائے ہوئے سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے اپنے مالی مشکلات سے نمٹنے اور زرِ مبادلہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام میں شمولیت اختیار کی ہے جِس کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 7.6ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کر رہا ہے۔

قرضے کی پہلی قسط تین ارب دس کروڑ ڈالر پاکستان کو مل چکی ہے۔ باقی رقم سہ ماہی قسطوں میں دو سال کے دوران فراہم کی جائے گی۔

آئی ایم ایف سے قرضے کی پہلی قسط ملنے کے بعد ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق، اِس وقت زرِ مبادلہ کے ذخائر نو ارب 66کروڑ ڈالر ہیں۔

آئی ایم ایف سے قرضے کی فراہمی کے نتیجے میں پاکستان نادہندہ ہونے سے بچ گیا۔ عالمی بینک سے جو 90کروڑ ڈالر رواں مالی سال کے دوران ملیں گے اُس میں سے پچاس کروڑ ڈالر غربت کی کمی کے منصوبوں پر، جب کہ 40کروڑ ڈالر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

پاکستان کو بجٹ ضروریات پوری  کرنے کے لیے  چین سے بھی پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ مل رہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ رقم اِس ماہ پاکستان کو مل جائے گی۔

عالمی بینک اور چین سے ملنے والی رقوم سے پاکستان کے توازنِ ادائگی پر دباؤ ہوگا۔ پاکستان، دوست ملکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے مدد کی درخواست کرتا رہا مگر سب نے ہی مالی امداد کو آئی ایم ایف پروگرام میں شرکت سے مشروط کر دیا تھا۔

آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے کے بعد اب کثیرالقومی مالیاتی ادارے اور دوست ممالک پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔ ایران اور سعودی عرب سےاُدھار تیل کی فراہمی پر بات چیت ہو رہی ہے، جب کہ دیگر ملکوں اور مالیاتی اداروں سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔

پاکستان دوست ملکوں، خصوصاً چین سے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھی مذاکرات کر رہا ہے۔ اِن منصوبوں میں توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار