Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

19 دسمبر 2008 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
براک اوباما نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے گرین ٹیم کا اعلان کردیا


December 19, 2008

Senator Barack Obama delivers a policy speech at the Resch Center in Green Bay, Wisconsin, 22 Sept. 2008

منتخب صدر براک اوباماخارجہ پالیسی اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ماحولیات کے حوالے سے کافی فکرمند دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی گرین ٹیم کا اعلان کیا ہے جو ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرے گی ۔ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق تنظیموں نے براک اوباما کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ان کی ٹیم جانب سے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ اوبااما کے نزدیک ماحولیات کے حوالے سے کام کرنا امریکی معیشت کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے گلوبل وارمنگ کے مسئلے سے نمٹنے کو وقت کی اہم ضرورت گردانا۔ اوباما نے یہ ذمہ داری نوبیل انعام یافتہ اور سابق امریکی نائب صدر ال گور کے سپرد کی ہے۔

منتخب صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں ماحولیات کے حوالے سے سائنسدانوں کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق چلنا ہوگا۔ یہ بلاشبہ فوری نوعیت پر حل کرنے والا مسئلہ ہے۔ اور ہمیں اسے سنجیدگی سے حل کرنا ہوگا۔ اور یہی میں اپنی ایڈمینیسٹریشن سے چاہوں گا۔

اوباما نے ماحولیات کے نفاذ کے لیے گرین ڈریم ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ جس میں وائٹ ہاؤس کے کارل برونر ، نوبیل انعام یافتہ سٹیون چوِ اور لیزا جیکسن شامل ہیں۔ جبکہ بدھ کو اوباما نے اس ٹیم میں سینیٹر کن سلازرکو شامل کیا ہے۔
لیگ آف کنزرویشن ووٹرز کے صدر گرین کارپین سکی کہتے ہیں کہ اوباما کی ٹیم میں شامل تمام افراد لائق اور اس کام کو کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ عمدہ طریقے سے اس سے نبرد آزما ہوں گے۔

اوباما کے ایجنڈے میں امریکہ کا دوسرے ممالک کے تیل پر انحصار کم کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ میں پچاس لاکھ نئی نوکریوں کی گنجائش بھی نکالنی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے انہیں اگلے دس سالوں میں ہوا، سورج اور جیو تھرمل انرجی سے توانائی کے نئے ذرائع کے لیے ایک ارب پچاس لاکھ ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔

واشنگٹن میں ماحولیات کے حوالے سے ایک تھنک ٹینک کے کرس فلیون کہتے ہیں کہ گرین انرجی بلاشبہ ایک انقلابی قدم ہے جو ماحول کے تحفظ کے ضمن میں کام کرے گا۔ جبکہ ہوا سے توانائی کے ذرائع حاصل کرنا مستحسن ہوگا۔
ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو اس بات کا ادراک ہے کہ براک اوباما کو منصب ِ صدارت سنبھالتے ساتھ ہی بہت سے مسائل سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنا ہوگا جس میں معیشت اور عراق اور افغانستان کی جنگوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی۔ مگر پھر بھی ان گروپوں نےماحولیات کے بچاؤ لیے براک اوباما سے بہت سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔

 


Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
ڈاؤن لوڈ کیجیئے  (Real)
Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
Watch  (Real)
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار