Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

15 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
ایلی نوائے کے گورنر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ پھیل رہا ہے


December 12, 2008

Illinois Gov. Rod Blagojevich (2007 file photo)
ایلی نوائے کے گورنر بلاگو وچ
منتخب صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ریاست ایلی نوائے کے گورنر بلاگووچ سے سینٹ کی اپنی خالی کردہ نشست کو پر کرنے کے لیے بات نہیں کی۔ انہوں نے گورنر بلاگووچ پر زور دیا کہ وہ اپنے عہدےسے مستعفی ہوجائیں۔ گورنر پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے سینٹ خالی ہونے والی سیٹ کو بیچنے کی کوشش کی تھی۔ امریکی آئین کے تحت سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر گورنر کو نامزدگی کا اختیار حاصل ہے۔

 خود پر بدعنوانی کے الزامات کے باوجود ایلی نوائے کے گورنر بلاگو وچ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ جبکہ سینٹ کے بہت سے ارکان گورنر سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

براک اوباما نے بھی ان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ایسے وقت میں گورنر بہتر طور پر ایلی نوائے کے عوام کی خدمت کر سکتے ہیں۔ قانون دان یہ جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس مسئلے سے کیسے نمٹا جائے۔ میرا خیال ہے کہ وہ بھی اسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ مجھے امید ہے کہ گورنر کو خود یہ اندازہ ہوجائے گا کہ وہ اب بہتر طور پر لوگوں کی خدمت نہیں کر سکتے اور انہیں استعفی دے دینا چاہیے۔

 وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ سکینڈل ایلی نوائے کے دیگر سیاستدانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے یہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس مین جیسی جیکسن جونئیر نے یہ سیٹ حاصل کرنے کے لیے گورنر کو ان کی اگلی انتخابی مہم کے دوران دس لاکھ ڈالر اکھٹے کر کے دینے کا وعدہ کیا۔ جس کا ذکر گورنر نے اوباما کی ٹرانزیشن ٹیم کے کسی رکن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا ،جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریکارڈ کیا تھا۔

 حکومت کو یہ شواہد بھی ملے ہیں کہ گورنر کی اہلیہ بھی ان کے اس منصوبے میں شامل ہیں۔ گورنر کی اہلیہ نے اپنے والد کے اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے گورنر بلاگووچ کو شکاگو کی سیاست میں داخل کیا تھا۔

کانگریس مین جیسی جیکسن نے بھی ابھی تک الیکشن سے دست برادار ہونے کا اعلان نہیں کیا۔ جس دن گورنر بلاگووچ کو گرفتار کیا گی اسی روز ان کے اور جیسی جیکسن کے درمیان ایک طویل ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد گورنر نے انہیں سینٹ کی سیٹ کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا تھا۔

 اوباما ٹرانزیشن ٹیم بھی تحقیقات کے دائرے میں آسکتی ہے۔ براک اوباما کا کہناہے کہ مجھے مکمل طور پر یقین ہے کہ میرا دفتر سینٹ کی سیٹ کے لیے کی جانے والی کسی ڈیل میں شامل نہیں ہے۔ مجھے اس کا پورا یقین ہے۔ ہم اس طرح کام نہیں کرتے۔ میرا خیال ہے کہ ریاست ایلی نوائے کے دوسرے لوگوں کی طرح میں بھی اس مسئلے کا جلد حل دیکھنا چاہتا ہوں۔

 یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ ٹرانزیشن ٹیم کا وہ کونسا ممبر تھا جو اوباما کی سیٹ کے لیے امیدوار چننےکے لیے گفتگو کر رہا تھا۔ منتخب صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ان کے ٹرانزیشن سٹاف اور گورنر آفس کے درمیان رابطوں کی تفصیلات جلد ہی منظرِعام پر لائی جایئں گی۔ دوسری طرف ریاستی رہنماوں کا کہنا ہے کہ اگر گورنر مستعفی نہ ہوئے تو ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔


Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
ڈاؤن لوڈ کیجیئے  (Real)
Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
Watch  (Real)
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.

  مزید خبریں
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.