Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

15 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے

December 3, 2008

xeno india-pak 150.jpg

چند سال پہلے جب بھارت کے مالیاتی مرکز ممبئی میں دہشت گردوں نے حملے کیے تو اس کے اگلے ہی روز پاکستان کے معاشی گڑھ کراچی میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ جنوبی ایشیا کے دونوں پڑوسی ممالکی میں ان واقعات سے نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھی ہے بلکہ معاشی استحکام کے لیے کیے جانےوالے اقدامات کو بھی دھچکا لگا ہے۔

چند روز قبل بھارت کے شہر ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگی ہیں۔ دونوں ممالک کے سیاسی راہنماؤں کی پوری توجہ اب معاشی معاملات کی بجائے ان نئی سیاسی تبدیلیوں پر مرکوز نظر آرہی ہے۔ سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا خطرہ تو شاید نہیں ہے تاہم ان حالات سے خطے میں کشیدگی ضرور بڑھے گی۔

ممبئی کے واقعات کے بعد بھارتی اسٹاک ایکس چینج میں کئی روز سے مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور اسی طرح پاکستان کے شہر کراچی میں پچھلے چند روز کے پرتشدد واقعات کے بعد وہاں پر بھی تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی سینیٹرز کے ایک تین رکنی نے بھارت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے اور امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزارائس بھی بھارت پہنچ رہی ہیں۔ حملوں کی تفتیس کے لیے پاکستان نے ایک مشترکہ کمشن بنانے کی تجویز پیش کی ہے لیکن بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 20 شدت پسندوں کو ان کے حوالے کرے۔

بھارت میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان کے تمام سیاسی راہنما ایک بار پھر سنجیدہ نظر آرہے ہیں۔

پچھلے ہی ہفتے آئی ایم ایف نے بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو قرضے کی پہلی قسط ادا کی تھی لیکن دہشت گردی کے واقعات نے معاشی حالات میں بہتری لانے کے امکانات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
ڈاؤن لوڈ کیجیئے  (Real)
Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
Watch  (Real)
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.

  مزید خبریں
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm.