Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

15 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟


December 1, 2008

President-elect Obama and President Bush stand together on the West Wing Colonnade of the White House in Washington, 10 Nov 2008

امریکہ میں ایک صدر کے جانے اور دوسرے صدر کی صدارتی محل میں استقبال کرنے تک بہت سے مرحلے ہوتے ہیں جنہیں مختلف لوگ ممکن بناتے ہیں جس میں بہت سے افراد ، محکمے اور ادارے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
 
جب براک اوباما 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے تو ان کی انتظامیہ امریکی حکومت کے جاری پروگراموں اور اصلاحات کے حوالے سے تمام تفصیلا ت سے آگاہ ہو گی۔ یہ ایک امریکی صدر کی وہائٹ ہاوس سے رخصتی اور دوسرے کی آمد کے موقع پر اقتدار کی منتقلی کے اس عمل کا حصہ ہے جس کے تحت سبکدوش ہونے والے حکومتی اہلکار اپنی ذمہ داریاں آنے والے عہدیداروں کے سپرد کرتے ہیں۔

1992 میں امریکی صدر بل کلنٹن کے اقتدار سنبھالنے کے موقع پر امریکہ کی اندورنی پالیسی سازی کا حصہ رہنے والے ایل فروم کا کہنا ہے کہ سیاست کا اس عمل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔  

وہ کہتے ہیں کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم وائٹ ہائوس میں چار یا آٹھ برس تک رہے۔ ہماری جماعت الیکشن ہار گئی۔ اب نئے لوگ آ گئے ہیں۔ تو اب یہ چابیاں لیں اور کام سنبھالیں۔ ایسا نہیں ہوتا۔

2000 ء میں صدر کلنٹن اور صدر بش کے درمیان اختیارات کی تبدیلی کا عمل فلوریڈا میں ہونے والے ووٹوں کی گنتی میں دیر کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ ڈیموکریٹ   الگور اور ری پیبلکن بش کے درمیان ہونے والی لڑائی امریکی سپریم کورٹ تک گئی تھی۔ جہاں بش اپنے حق میں فیصلہ ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس کے مکین بنے تھے۔ اور اس میں سیاسی دشواریوں کے باوجود کوئی مشکل نہیں پیش آئی۔  

صدر کلنٹن کے پہلے چیف آف سٹاف مارک مک لیرٹی کے مطابق امریکی حکومت کے بے تحاشا حجم کے باعث بہت سی چیزوں کو دیکھنا، سمجھنا ایک مشکل امر ہے۔  

ان کا کہنا ہے کہ اس عمل کو منظم انداز سے کام کئے بغیر ممکن بنایا ہی نہیں جا سکتا۔  تمام اداروں پر ترتیب وار کام کرنا پڑتا ہے۔ دفاع، معیشت اور انصاف ،کابینہ کے ذیلی ادارے، سائنسی ادارے، غرضیکہ امریکی اداروں کو سمجھنا اتنا آسان عمل نہیں۔  

پال مک نڈلی نے دو مرتبہ محکمہ ِ انصاف کے حوالے سے معلومات کو صدر بش کے سٹاف کے حوالے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمل کے لیے انہیں اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات کام کرنا پڑا۔  

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف کے حوالے سے مکمل اور جامع معلومات فراہم کرنے کے لیے ہمیں ایک پوری ٹیم درکار تھی۔ متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگز، بجٹ کے حوالے سے اعدادو شمار، لوگوں کی تعداد ، اور دیگر معاملات پر بحث، یہ ایک لمبا اور مشکل عمل ہے، جس کو مختصرا بیان کرنا بے حد دشوار ہے۔  

اور یہ کام اس وقت بھی ختم نہیں ہوتا جب نیا صدر قصر ِ صدارت میں داخل ہوتا ہے۔   کلے جانسن کے مطابق جو سن 2000 صدر بش کی ٹرانزیشن ٹیم کا حصہ تھے، اس تمام عمل میں تقریبا ایک سال لگ جاتا ہے۔  

وہ کہتے ہیں کہ ہر کوئی ہفتے کے سات دن کام کرتا ہے اور یہ کام کم از کم ڈھائی ماہ تک جاری رہتاہے۔ جبکہ نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی اس پر مزید سات سے آٹھ ماہ تک کام ہوتا رہتا ہے۔ یہ ایک بہت مشکل وقت ہے۔

 


Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
ڈاؤن لوڈ کیجیئے  (Real)
Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
Watch  (Real)
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.

  مزید خبریں
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.