Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

قطبِ شمالی انسانی تاریخ میں پہلی بار جزیرہ بن گیا

September 2, 2008

oung polar bear Nanu and her family in "Arctic Tale"
قطبِ شمالی کی برف انسانی تاریخ میں پہلی بار پگھل گئی ہے، جس سے قطبِ شمالی جزیرہ بن گیا ہے۔ اور اب بحری جہاز قطبِ شمالی کا سفر کر سکتے ہیں۔

یہ تاریخی واقعہ گذشتہ ہفتے مصنوعی سیارےسے لی جانے والی تصاویر سے ظاہر ہوا۔ ان تصاویر سے معلوم ہوا کہ قطبِ شمالی کے  شمال مغربی اور شمالی مشرقی سمندر میں واقع برف پگھل گئی ہے جس سے سمندری راستے کھل گئے ہیں۔

جہاز ران کمپنیاں سوا لاکھ برسوں میں پہلی بار کھلنے والے اس سمندری راستے سے فائدہ اٹھانے کی سوچ رہی ہیں۔جرمنی کی بیلوگا کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے برس جاپان کے لیے جہازوں کو اس شمالی مغربی راستے سے بھیجے گی جس سے اسے ساڑھے چھ ہزار کلو میٹر فاصلے کی بچت ہو گی۔

اسی دوران کینیڈا کے وزیرِ اعظم سٹیون ہارپر نے اعلان کیا ہے کہ اس گزرگاہ سے گزرنے والے جہاز پہلے کینیڈین حکومت کو اطلاع دیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کی مصنوعی سیارے سے لی جانے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ شمالی مغربی گزرگاہ گذشتہ ہفتے کھلی تھی۔ پچھلے سال آرکٹک کی برف کی سطح میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔ سائنس دانوں کو خدشہ ہے اگلے چند ہفتوں میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے گا۔جب کہ بعض ماہرینِ ماحولیات کہتے ہیں کہ اس سال برف کی یہ تہہ مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔

اس واقعے کا برفانی ریچھوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔ الاسکا میں برفانی ریچھوں کو غائب ہوتی ہوئی برف کی تلاش میں سینکڑوں میل تیرتے ہوئے پایا گیا ہے۔

ماحولیات کے ماہرین کہتے ہیں کہ دنیا کی برف مکمل طور پر پگھلنے سے سمندروں کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے دنیا بھر کے نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار