Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

جی ایٹ کا سربراہی اجلاس ختم ہوگیا، ماحولیاتی تبدیلی اور دوسرے مسائل پر پیش رفت

July 9, 2008

President Bush gestures during remarks on upcoming G8 summit in the Rose Garden of the White House, 02 Jul 2008

امریکی صدر جارج بش نے کہا ہےکہ دنیا کے آٹھ بڑے صنعتی ملکوں کےاس سال کے سربراہی اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی اور دوسرے مسائل پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

واشنگٹن واپسی سے قبل شمالی جاپان میں بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ 2050ء تک گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کٹوتی کی حکمت عملی اہم ہے کیونکہ یہ تمام بڑی معیشتوں کو مذاکرات کی میز پر لائے گی۔

صدر بش نے اس تین روزہ سربراہی اجلاس میں پروٹیکشن ازم کے خلاف مزاحمت، بیماری کے خلاف لڑائی اور ترقی کے فروغ کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

بدھ کے روز ایک اجلاس کے دوران دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں تعاون کابھی عہد کیا۔

جاپانی وزیر اعظم یاسو فوکودا نے کہا کہ جی ایٹ کے راہنماؤں نے بدھ کے روز آٹھ بڑی معیشتوں کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ سربراہی اجلاس کے مقاصد پر گفتگو کی جن میں ایشیا کی بڑی معیشتیں چین، آسٹریلیا اور بھارت شامل تھیں۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے عہدے داروں نے کہا ہے ترقی پذیر ملکوں کو 2050ءکے لیے جی ایٹ کے نصب العین کے بارے میں تحفظات ہیں۔

صرف تین ابھرتی ہوئی معیشتوں، انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا نے گیسوں کے اخراج میں 50 فی صد کمی کے منصوبے سے اپنی وابستگی ظاہر کی جب کہ چین اوربھارت نے ایسا نہیں کیا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار