Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

خوراک کی قلت عالمی بحران کی شکل اختیار کرسکتی ہے: ماہرین


May 6, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

160_bangladesh_food_rice_18
     خوراک کی قلت ایک عالمی مسئلہ
دنیا بھر میں خوردونوش کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کی قلت ایک عالمی مسئلہ بن سکتا ہے جس سے بالحضوص تیسری دنیا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک برس کے دوران گندم کی قیمت میں دو گنا جبکہ چاول کی قیمت میں تین گنا اضافہ ہوچکاہے۔ چاول دنیا کی تین ارب آبادی کی بنیادی خوراک ہے اور اکثر غریب اور ترقی پذیر ملکوں میں چاول کا استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ اس کی قیمت میں اضافے سے غریب اور کم آمدنی والے طبقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اسی طرح کھانے پکانے کے تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین غدائی قلت کی وجہ متبادل ایندھن کے لیے اگائی جانے والی فصلوں اور نامسائد موسمی حالات کو قرار دیتے ہیں۔ بہت سی قابل کاشت زمینیں جن پر پہلے غدائی اجناس کاشت کی جاتی تھیں ، اب وہاں کاشت کار زیادہ منافع کے حصول کے یے بائیو فیول کے لیے استعمال ہونے والی فصیلں اگا رہے ہیں جس کی وجہ سے خوردنی اجناس میں کمی ہورہی ہے۔

صدر بش نے غدائی قلت کے لیے بھارت کی معاشی ترقی کو بھی مورد الزام ٹہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں پر خوش حال متوسط طبقے کا حجم بڑھا ہے اور ان کی قوت خرید میں اضافے ہوا ہے۔ اب وہ پہلے سے زیادہ اشیاء خرید رہے ہیں جس سے اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غدائی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں اور اگر اس پرقابو پانے کے لیے جلد سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو دنیا ایک بڑے بحران کا شکار ہوسکتی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار