Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

زمین کا عالمی دن 22 اپریل کو منایا جارہا ہے

April 20, 2008

Chengdu, China is covered in a heavy haze, caused by tons of dry stalks burning on the city's outskirts, 10 May 2007

چین کے شہر شینڈو میں ماحولیاتی آلودگی غبار کی صورت میں

بائیس اپریل کو دنیا بھر میں یومِ ارض یا ارتھ ڈے منایا جا رہاہے۔اس دن کوعالمی سطح پر منانے کا آغاز 1970ءمیں ہو اتھا اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں ماحولیات سے متعلق جدید تحریکوں نے جنم لیا۔

امریکہ میں ماحولیات کے ماہرین اس دن کو اتوار کے روز منارہے ہیں۔

لگ بھگ چالیس سال قبل منائے جانے والے پہلے ارتھ ڈے کا مقصد امریکی تاریخ میں پہلی بار ملک گیر سطح پر ماحولیات کے بگاڑ کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔

ارتھ ڈے نیٹ ورک کے صدر کیتھلین راجرز کے مطابق اس کا نتیجے میں ماحول کی حفاظت کے لیے ایک عالم گیر تحریک وجود میں آئی۔ وہ کہتے ہیں کہ امریکہ میں ہر سال منایا جانے والا یہ دن لگ بھگ 180 ملکوں میں منایا جانے لگا۔ کچھ مقامات پر یہ دن صرف تقریب کی حد تک منایا جاتا ہے لیکن کچھ حصوں میں اب اس دن ماحول کی صورتحال، خاص طور پر ماحولیاتی تبدیلی پر سیمینارز، مباحثے اور بعض اوقات احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں ۔

اس دن کے سب سے بڑے بانی سنیٹر گیلارڈ نیلسن تھے جن کا 2005ءمیں انتقال ہو گیاتھا۔

ارتھ ڈے نیٹ ورک کے صدر کیتھلین راجر ز نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حکومتوں سے مطالبہ کریں کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے لیے ڈرامائی اقدامات کریں۔

امریکہ کی آٹھ ریاستوں میں یہ دن اتوار کو منایا جا رہاہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار