Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بالی کانفرنس میں جنگلات کی حفاظت کےمنصوبے پر غور

December 8, 2007

UNFCCC Executive Secretary Yvo de Boer (R) answers question during press briefing at UN Climate Change Conference 2007, 06 Dec 2007
               انڈونیشیا میں ماحولیاتی کانفرنس
انڈونیشیا میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آب وہوا کی تبدیلی پر ہونے والی کانفرنس کے مندوبین غریب ملکوں کو اپنے جنگلات برقرار رکھنے کے لیے نجی کمپنیوں اور امیر ملکوں کوان کی مالی معاونت کرنےکے ایک منصوبے پر گفت و شنید کررہے ہیں۔

اس منصوبے کا نام’’ ترقی پذیر ملکوں میں جنگلات کی کٹائی روکنے کے ذریعے گیسوں کے اخراج میں کمی‘‘یا آرای ڈی ڈی ہے۔

ماحولیات سے متعلق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خط سرطان پر واقع ممالک میں درخت کاٹنے اور لکڑی جلانے سے جتنی کاربن ڈائی اکسائڈ گیس خارج ہوتی ہے وہ دنیا میں تمام انسانی ذریعوں سے خارج ہونے والی گیس کا 20 فی صد ہے۔ کاربن ڈائی اکسائڈ وہ گیس ہے جسے عالمی حدت کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

آرای ڈی ڈی منصوبے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج محدود کرنے کے کیوتو معاہدے میں موجود خلا پر کرنے کے لیے اس منصوبے کی ضرورت ہے۔

ناقدین نے انتباہ کیا ہے کہ حکومتوں کے لیے یہ مشکل ہوگا کہ وہ اپنے جنگلات پر نظر رکھیں اور اس منصوبے پر عمل کرائیں۔

آب ہوا کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے سربراہ کہہ چکے ہیں کہ ممکن ہے کہ اس کانفرنس میں آرای ڈی ڈی معاہدہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچے، مگر اس کی تفصیلات پر کام کرنے والا گروپ نمایاں پیش رفت کررہا ہے۔

دنیا کے190 ممالک کے مندوبین انڈونیشا کے تفریحی جزیرے بالی میں 1997 کے کیوٹو پروٹوکول کی، جو2012 میں ختم ہوجائے گا، جگہ لینے کے لیے ایک نئےمعاہدے کے لیے اجلاس کررہے ہیں ۔

 3 دسمبر کو بالی میں شروع ہونے والی یہ کانفرنس14 دسمبرتک جاری رہے گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار