Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے آلودگی پھیلانے والے ملک مل کر کام کریں ، صدر بش

September 29, 2007

U.S. President George W. Bush addressing the United Nations General Assembley in New York, Tuesday, 25 Sept 2007

صدر بش

صدر بش نے امریکہ سمیت ، دنیا بھر میں سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والے ملکوں سےگرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لئے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے ۔ لیکن مسٹر بش چاہتے ہیں کہ ہر ملک ایسی کمی کے لئے خود اپنے اہداف مقرر کرے ۔

مسٹر بش نے یہ بات جمعے کے روز امریکی محکمہ خارجہ کے زیر اہتمام صنعتی ملکوں کی ایک کانفرنس کے آخری روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان ملکوں پر گرین ہاؤس گیسوں میں کمی کی مشترکہ زمے داری عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا ،’’ گیسوں کے کم اخراج کی نئی ٹکنالوجیز تیار کر کے ہم توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو بھی پورا کر سکتے ہیں اور فضائی آلودگی اور گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں بھی کمی کر سکتے ہیں ۔نتیجتاً ہمارے ملکوں کو ماضی کی بحثوں کو پیچھے چھوڑنے اور آگے جانے پر کسی اتفاق رائے تک پہنچنے کا کوئی موقع مل جائے گا‘‘۔

صدر بش نے کہا ہے کہ اگلے موسم گرما میں صنعتی ملک اپنے مقاصد کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس کریں گے ۔ لیکن انہوں نے ایک بار پھر نئی ٹکنالوجیز کی اپنی حمایت کو دہرایا اور کہا کہ ہر ملک کو گیسوں کے اخراج کے اپنے اہداف مقرر کرنے ہوں گے ۔

مسٹر بش نے اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں پر نیو یارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت نہیں کی ۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار