Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

موسمیاتی تبدیلی، نیویارک میں 70 سے زیادہ سربراہانِ مملکت اکٹھے ہو رہے ہیں

September 23, 2007

عالمی تپش سے متعلق مستقبل  کے اقدامات پر  بات چیت کے لیے پیر، 24 ستمبر ایک اجلاس سے اقوامِ متحدہ ،نیو یارک میں منعقد ہو رہا ہے، جِس میں150ممالک کے سربراہان اور وفود  شرکت کریں گے۔
بعد ازاں 27اور28 ستمبر کو وائٹ ہاؤس موسم کی تبدیلی پر ایک سربراہی اجلاس کا انعقاد کر رہا  ہے جِس میں دنیا بھر  کے اُن اقوام کےرہنما شرکت کریں گے جِن کے ممالک سب سے زیادہ آلودگی پھیلاتے ہیں۔

امریکہ نے تپش سے متعلق اقوامِ متحدہ کے کیوٹو پروٹوکول پر دستخط ضرور کیے ہیں لیکن اِس کی توثیق نہیں کی۔

اِلیٹ  ڈِرینگر عالمی تبدیلیِ موسم پر پِیو سینٹر میں بین الاقوامی لائحہٴ عمل کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اِس ہفتے  واشنگٹن میں ایک پر ہجوم اخباری کانفرنس میں اُنہوں نے کہا کہ عالمی سربراہان بے چین ہیں کہ امریکہ موسم کی تبدیلی کے بارے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے:
’وفود امیدیں لے کر آ رہے ہیں، تاہم میں سمجھتا ہوں کہ انھیں کچھ شکوک و شبہات بھی لاحق ہیں اور وہ اس بات کی یقین دہانی چاہتے ہیں کہ امریکی اقدام وسیع تر کو ششوں کے آڑے نہ آئے۔‘
کیوٹو معاہدہ وہ پہلا بین الاقوامی سمجھوتا تھا جِس  میں موسم کی تبدیلی سے متعلق گرین ہاؤس  گیس کے اخراج کے تدارک  کے اقدامات دیے گئے ہیں۔
بش انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ  اِس معاہدے میں یہ خرابی ہے کہ اِس میں ترقی پذیر اقوام کو اِس بات کا پابند نہیں کیا گیا کہ وہ مضر گیسوں کے اخراج کی کمی میں اپنا کردار ادا کریں۔
عالمی موسمی تبدیلی سے متعلق پِیو سینٹر کے سربراہ، آئیلین کِلاسن کا کہنا ہے کہ  اگرچہ مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود امریکی ریاستوں نے اپنے طور پر گرین ہاؤس گیسوں کے تدارک  کے لیے پروگرام مرتب کیے ہیں۔
کِلاسن نے مزید  بتایا کہ کانگریس نےکثرتِ رائے سے متعدد قوانین پیش کیے ہیں جو گیسوں کے مضر اخراج پا قابو پانے اور اِس سے متعلق اقدامات پر امریکی کاروباری اداروں کی حمایت حاصل کرنے پر زور دیتے ہیں۔
آئیلین کِلاسن کا خیال ہے کہ آنے والے بہار کے موسم کے اواخر تک امریکہ میں ایسے کسی قانون کے سامنے آنے کا کم ہی امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ناگزیر ہوچکا ہے کہ 2010ء تک ہر حال میں ایسا  قانون سامنے آ جانا چاہیئے۔

اِس بات کو واضح کرتے ہوئے، ایلیٹ ڈرینگر نے کہا کہ ،اِس طرح کے قواعد لاگو ہونے سے  ترقی پذیر ممالک کو یہ ترغیب ملے گی کہ وہ بھی اِس طرف دھیان دیں۔
 اُنہوں نے کہا کہ یہ امکان بذاتِ خود اِس امر کا  متقاضی ہے کہ امریکہ  نئے بین الاقوامی مذاکرات شروع کرنے کےلیے دل جمعی سے آگے بڑھے۔
ڈرینگر نے اِس امید کا اظہار کیا کہ اگلے ہفتے  ہونے والے اجلاس عالمی تپش سے نمٹنے کے  بین الاقوامی عزم کو مضبوط تر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ اور یہ کہ اِن اجلاسوں میں نئے کثیر القومی سمجھوتے کرنے کے لیے راہ ہموار ہوگی جو کہ  رواں سال کے آخر میں بالی میں اقوامِ متحدہ کی طرف سے منعقد ہونے والی موسمی تبدیلی کی کانفرنس میں مزید  پیش رفت کے لیے سودمند ثابت ہوں گے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار