Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

09 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
افغانستان:14برس کی لڑکی جنسی تشدد کا نشانہ

January 9, 2009

افغانستان میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی ایک 14برس کی لڑکی کی ماں اور بھائى پر خاندان کی عزت بچانے کے لیے اُس کے حمل کو مبیّنہ طور پر ایک بے ڈھب طریقے سے ضائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وسطی صوبے بامیان کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ وہ لڑکی پانچ ماہ سے حاملہ تھی جب اُس کے خاندان نے اُسے مویشیوں کے ایک باڑے میں لے جاکر بے ہوشی کی دوا استعمال کیے بغیر بلیڈوں سے کاٹ پیٹ کر اُس کا حمل گرا دیا۔ انہوں نے بعد میں مبینہ طور پر عام سوئى دھاگے سے اُس کے زخم کو سی دیا۔

جب لڑکی کے زخم پک گئے تو والدین اُسے ایک ہسپتال لے گئے جہاں اُنہوں نے بتایا کہ لڑ کی کو کسی کتّے نے کاٹ لیا تھا۔ لیکن ڈاکٹروں نے جلد ہی اس جھوٹ کو پکڑ لیا۔ جمعے کے روز تک لڑکی کی حالت نازک تھی۔

اُس لڑی کے بھائى اور اُس شخص کو ، جس پر لڑکی کی آبرو ریزی کرنے کا الزام ہے، دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عورتوں کے ساتھ ناروا سلوک خاص طور پر اُن سخت روایت پرست معاشروں میں انسانی حقوق کا ایک سنگین مسئلہ ہے ، جہاں شادی کے بغیر جنسی تعلق کو سخت معیوب سمجھا جاتا ہے ۔ حتیٰ کہ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی عورتوں کو بھی معاف نہیں کیا جاتا۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
زیارت اور پِشین میں برف باری: زلزلہ زدگان کی مشکلات میں مزید اضافہ
طلسمی آواز کے ساحر ۔۔۔ کے ایل سہگل
بسنت کا تہوار بدستور پابندی کا شکار
برطانیہ ممبئی حملوں کے مجرمان پر مقدمہ پاکستان میں چلائے جانے کے حق میں ہے: برطانوی وزیرِ خارجہ 
اسرائیل جنگ بندی کے لیے رضامند ہو گیا
’دہشت گردوں کی حوالگی کے مطالبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘
ممبئی کے یہودی مرکز پر حملہ: اسرائیل بھارت فوجی تعلقات پر سوالیہ نشان
افغان جنگ میں بہادری کا کارنامہ: آسٹریلوی فوجی کے لیے اعلیٰ اعزاز
ہیرو پائلٹ کو صدر بش کا فون
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی ایک او رشکست
مریخ پر میتھین گیس کی دریافت زندگی کی علامت ہو سکتی ہے
ڈک چینی اور جو بائیڈن: عہدہ ایک، شخصیات جدا جدا
بُش کا قوم سے الوداعی خطاب
امریکہ میں ایک اور بھارتی سافٹ ویئر انجنیئر کی ہلاکت
سوات کی صورت حال پراراکین اسمبلی کی تشویش
فرح حمیدڈوگر کوملنے والے اضافی نمبروں کے خلاف درخواست خارج
موبائل فون کا غلط استعمال سماجی قدروں کو متاثر کر رہا ہے
پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات
”مالاکنڈ اور سوات میں عسکریت پسندی برداشت نہیں کریں گے“
برطانوی وزیرخارجہ کا دورہ اسلام آباد  Video clip available
اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک
امریکہ انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ساکھ بحال کرے: ہیومن رائٹس واچ  Video clip available
پاکستان، افغانسان اور اتحادی افواج مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی پر قابو پاسکتی ہیں: زلمے خلیل زاد  Video clip available