’ریڈیو آپ کی دنیا کی تمام نشریات اب براہِ راست (لائیو)
پاکستان اور اس کے آس پڑوس میں ریڈیوکے سامعین کے لیے تازہ ترین خبروں اور حالاتِ حاضرہ سے آگاہی کے لیے معتبر نام’ریڈیو آپ کی دنیا‘ پر بھروسا کرتے ہیں۔ ہمارےپروگرام میڈیم ویو 972 اور 1539 کلو ہرٹز پر پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ شام 7:00 بجے شروع ہوتے ہیں اور صبح 7:00 بجے تک جاری رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ 30 اکتوبر 2008ء سے ہمارے پروگرام مظفرآباد، باغ اور راولاکوٹ میں ایف ایم 105 پر بھی شام سات بجے سے رات 11 بجے تک سنے جا سکتے ہیں۔
میں آپ کے پروگراموں کا باقاعدہ سامع ہوں اور راؤنڈ ٹیبل بڑے شوق سے سنتا ہوں۔ اس سے مجھے مختلف مسائل کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ میری طرف سے آپ کی دنیا کی تمام ٹیم کا شکریہ۔
ان پروگراموں میں پاکستان ، جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کی تازہ ترین خبریں، حالاتِ حاضرہ، صحت، خواتین کے مسائل، سائنس ، انفارمیشن ٹکنالوجی، تعلیم، امریکی زندگی، اور عام دلچسپی کے دیگر موضوعات پر فیچر ز سنوائے جاتے ہیں۔