Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے؟ اعلیٰ ترین یونی ورسٹیوں کے مفت کورس


November 3, 2008

Yale University
ییل یونی ورسٹی
آگر آپ کو ہارورڈ یونی ورسٹی یا آکسفرڈ یونی ورسٹی جانے کا موقع نہیں ملا تو پریشان ہونے کی بات نہیں ہے۔ اب آپ لاکھوں ڈالر خرچ کیے بغیر نہ صرف ان دونوں بلکہ دنیا کی بیشتر اعلیٰ ترین یونی ورسٹیاں اپنے کورس ویڈیو اور آڈیو کی شکل میں آن لائن پیش کر رہی ہیں، جہاں سے آپ انھیں بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے مہنگی ترین کلاسوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

آپ کا مضمون چاہے کوئی بھی، ان عالی شان یونی ورسٹیوں میں سے کسی نہ کسی میں آپ کا متعلقہ شعبہ ضرور مل جائے گا۔ اور اگر مضمون نہ بھی ہو تو کیا حرج ہے کہ اپنی پسندیدہ کسی بھی مضمون کا مکمل کورس ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی فرصت سے اسے مکمل کر لیا جائے۔ پھر آپ بھی فخر سے  اپنے دوستوں کے سامنے شیخی بگھار سکیں گے کہ  آپ نے ہارورڈ، ییل، آکسفرڈ، ایم آئی ٹی یا اس جیسی کسی مہنگی ترین یونی ورسٹی سے فلاں مضمون میں کورس کیا ہے۔

آپ کوئی نئی زبان سیکھنا چاہتے ہیں، میڈیسن ، سائنس، یا کمپیوٹر کے کسی شعبے کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، یا پھر موسیقی، فلم یا ادب و شعر کے رسیا ہیں، آپ کو ان یونی ورسٹیوں کے کورسوں سے بہتر کوئی اور وسیلہ نہیں ملے گا۔ اور ویسے بھی مرزا غالب فرما گئے ہیں: 

مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے؟

ذیل میں ہم چند ایسے کورسوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو ہمارے خیال سے علم و فن کے ہر شوقین کو ضرور کرنے چاہیئیں:
oxford gene research 03oct01 150.jpg
آکسفرڈ یونی ورسٹی

فنونِ لطیفہ

آرٹ کی تاریخ: آکسفرڈ

آرٹ کے بارے میں جاننے کے لیے آکسفرڈ سے بہتر اور کون سا تعلیمی ادارہ ہوگا؟

مصوری اور ادب کے ذریعے اپنی شخصیت کا اظہار کریں: ایم آئی ٹی
ہر انسان کے اندر تخلیقی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔ بات صرف اپنی آواز پہچاننے کی  اور اس کے اظہار کی ہے۔

ڈرامہ نگاری: ایم آئی ٹی
آج کل ٹی وی چینلوں کی بھرمار کی وجہ سے ڈرامہ نگاروں کی چاندی ہو گئی ہے۔ اگر آپ کو بھی لکھنے لکھانے کو شوق ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ ڈرامہ کیسے لکھا جاتا ہے، یہ کورس خاص طور پر آپ ہی کے لیے بنایا گیا ہے۔

Robert Frost
امریکہ کے مشہور شاعر رابرٹ فراسٹ
جدید انگریزی شاعری: ییل
بیسویں صدی کی انگریزی شاعری نے کئی رنگ بدلے ہیں، اور ان کا اردو شاعری پر بھی گہرا اثر ہوا ہے۔ ییل یونی ورسٹی کا یہ زبردست کورس پوری صدی کا احاطہ کرتا ہے اور اس میں فراسٹ، ایلیٹ، پاؤنڈ اور ییٹس جیسے اساتذہ پر تفصیلی بحث شامل ہے۔

بیسویں صدی کا فکشن: ایم آئی ٹی
آپ نے کافکا، جیمز جوئس، فاکنر، کونریڈ وغیرہ کا نام سنا ہے لیکن یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ کہاں سے آغاز کیا جائے، تو یہ کورس آپ کے لیے ہے۔

جنوبی ایشیا کا ادب: ایم آئی ٹی
اس کورس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی ثقافت کا جائزہ ان ممالک کے ادب اور سینما کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔ اور ان کے سماجی، تاریخی اور سیاسی پسِ منظر پر بھی بحث کی گئی ہے۔سعادت حسن منٹو، منشی پریم چند، ستیہ جیت رائے اور شیام بینیگل وغیرہ کا تفصیلی مطالعہ اس کورس میں شامل ہے۔

چین کی روایتی شاعری، فکشن اور ڈراما: ایم آئی ٹی
دنیا کا کون سا ملک ہے جو تہذیب و ثقافت کے لحاظ سے چین کا مقابلہ کر سکے؟ سو اسی ملک کی ثقافت کو اس کے ادب کے ذریعے جانیئے۔

Image from the 1984 Japanese anime film Nausicaa of the Valley of the Winds
جاپانی اینیمی فلم
جاپانی ادب اور سنیما
کون ہے جو جاپانی صنفِ شاعری ہائیکو سے واقف نہیں ہے؟ اور پھر جاپانی فلموں نے دنیا بھر کی فلموں کو متاثر کیا ہے اور ہالی وڈ تک میں ان کے چربے بنائے جاتے ہیں۔

میڈیا اور اس کے معاشرے پر اثرات
اس کورس میں مختلف اقسام کے میڈیاکا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے اور یہ دیکھا گیا ہے کہ  آج کے دور میں میڈیا عوامی رائے عامہ کو متاثر کو موڑنے میں کیا کردار ادا کر رہا ہے۔
 
زبانیں: ایم آئی ٹی

کتابوں یا سی ڈی کی مدد سے زبان سیکھنا بہت مشکل ہے، لیکن کلاس کا ماحول جدا ہوتا ہے، اور یہاں دوسرے طلبا کے ساتھ زبان سیکھنا بے حد آسان ہو جاتا ہے۔

فرانسیسی، جرمن، جاپانی، چینی

سائنس اور  ٹیکنالوجی 

سب کچھ سیکھیئے۔
جی ہاں یہ نام ہے ایم آئی ٹی کے ایک کورس کا۔ تو کیا حرج ہے، کچھ وقت نکال کر یہ کورس کر ڈالیے اور جانیے کہ دنیا بھر کا علم کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے

computer keyboard

انفارمیشن ٹیکنالوجی کےبنیادی تصورات: ایم آئی ٹی
آپ نے ابتدائی کورس کر بھی رکھے ہوں تو ایم آئی ٹی سے اپنے مضمون کو پکا کرنے میں کیا حرج ہے؟

ابتدائی فزکس: ییل

نفسیات کے بنیادی اصول: ییل

فلکیاتی فزکس کے ابتدائی اصول
آکسفرڈ کی جانب سے ایسٹروفزکس کے لیکچر حاصل کیجیئے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار