Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

09 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
امریکہ میں تعلیم: کچھ جی میٹ کے بارے میں

January 8, 2009

کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں اورکالجوں میں غیر ملکی طالب علم کن مضامین کو ترجیح دیتے ہیں؟

آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ پچھلے سال 17 فی صد غیر ملکی طالب عملوں نے انجنیئرنگ کے مضامین میں داخلہ لیا۔ یعنی دوسرے ملکوں سے آنے والا ہر چھٹا طالب علم انجنیئر بنانا چاہتاتھا۔ لیکن اب انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ 20 فی صد یا ہر پانچ میں سے ایک طالب علم امریکہ میں بزنس اور منیجمنٹ پڑھنے کے لیے آتا ہے۔

تو گویا بزنس منیجمنٹ دنیا بھر میں نوجوانوں کا پسندیدہ ترین مضمون ہے۔آئیے امریکہ میں اس کی تعلیم کا جائزہ لیں۔ اس مضمون میں داخلے کے لیے سب سے پہلے طالب علم کو گریجویٹ منیجمنٹ ایڈمنشن ٹیسٹ یا GMATکے مرحلےسے گذرنا پڑتا ہے۔

جی میٹ کمپیوٹر کے ذریعے لیا جانے والا ٹیسٹ ہے جس میں طالب علم کی پڑھنے، لکھنے اور ریاضی کی مہارت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں آپ کو 60 منٹ کے دیے گئے وقت میں دو مضامین لکھنے ہوتے ہیں۔

بزنس سکولوں کی ایک تنظیم گریجویٹ منیجمنٹ ایڈمشن کونسل اس ٹیسٹ کا انتظام کرتی ہے۔ اس شعبے کے دنیا بھر میں چار ہزار تعلیمی کورسوں کا کہناہے کہ جی میٹ ان کے داخلے کا اہم ترین حصہ ہے۔

تاہم دل چسپ بات یہ ہے کہ جی میٹ کو خود بھی مقابلے کا سامنا ہے اور اس کا حریف ایک اور ٹیسٹ جی آر ای ہے۔ دنیا کی کئی یونی ورسٹیاں اپنے ہاں داخلہ لینے کے خواہش مندوں کو جی میٹ کی بجائے جی آر ای ٹیسٹ میں بیٹھنے کی تلقین کرتی ہیں۔ کونسل کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہےکہ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ سروس بزنس کے گریجویٹ سکولوں میں داخلے کے لیے اپنے جی آر ای ٹیسٹ کی مارکیٹنگ کررہی ہے۔

کونسل نے ان وجوہات کے بارے میں بتایا ہے جس کی بنا پر وہ جی آر ای یعنی گریجویٹ ریکارڈ ایگزامی نیشز پر جی میٹ کو ترجیج دیتی ہے۔کونسل کا کہناہے کہ جی میٹ بزنس اسکولوں نے اپنے داخلے کے لیے ترتیب دیا ہے۔

جی میٹ پر 250 ڈالر خرچ ہوتے ہیں جو کہ ایک بڑی رقم ہے تاہم کونسل کا کہناہےیہ ٹیسٹ دنیا بھر میں 400 مراکز پر تقریباً روزانہ دیا جاسکتا ہے۔ ان میں سے تقریباً 200 مراکز امریکہ سے باہر واقع ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے طالب علم اس ٹیسٹ کے بارے میں mba.com پر مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے کس ملک سے سب سے زیادہ طالب علم امریکہ میں پڑھنے کے لیے آتے ہیں؟ نیویارک میں قائم انٹرنیشنل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کا کہناہے کہ بیرونی ملکوں سے سب سے زیادہ آنے والے طالب علموں کا تعلق بھارت، چین، جنوبی کوریا ، جاپان اور کینیڈا سے ہے۔ اس بار سوا چھ لاکھ طالب علم بیرونی ملکوں سے تعلیم کی غرض سے امریکہ آئے۔ یہ تعداد پچھلے سال کی نسبت سات فی صد زیادہ ہے۔

 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
زیارت اور پِشین میں برف باری: زلزلہ زدگان کی مشکلات میں مزید اضافہ
بسنت کا تہوار بدستور پابندی کا شکار
برطانیہ ممبئی حملوں کے مجرمان پر مقدمہ پاکستان میں چلائے جانے کے حق میں ہے: برطانوی وزیرِ خارجہ 
اسرائیل جنگ بندی کے لیے رضامند ہو گیا
’دہشت گردوں کی حوالگی کے مطالبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘
ممبئی کے یہودی مرکز پر حملہ: اسرائیل بھارت فوجی تعلقات پر سوالیہ نشان
افغان جنگ میں بہادری کا کارنامہ: آسٹریلوی فوجی کے لیے اعلیٰ اعزاز
ہیرو پائلٹ کو صدر بش کا فون
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی ایک او رشکست
مریخ پر میتھین گیس کی دریافت زندگی کی علامت ہو سکتی ہے
ڈک چینی اور جو بائیڈن: عہدہ ایک، شخصیات جدا جدا
بُش کا قوم سے الوداعی خطاب
امریکہ میں ایک اور بھارتی سافٹ ویئر انجنیئر کی ہلاکت
سوات کی صورت حال پراراکین اسمبلی کی تشویش
فرح حمیدڈوگر کوملنے والے اضافی نمبروں کے خلاف درخواست خارج
موبائل فون کا غلط استعمال سماجی قدروں کو متاثر کر رہا ہے
پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات
”مالاکنڈ اور سوات میں عسکریت پسندی برداشت نہیں کریں گے“
برطانوی وزیرخارجہ کا دورہ اسلام آباد  Video clip available
اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک
امریکہ انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ساکھ بحال کرے: ہیومن رائٹس واچ  Video clip available
پاکستان، افغانسان اور اتحادی افواج مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی پر قابو پاسکتی ہیں: زلمے خلیل زاد  Video clip available