پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر راجہ ذولقرنین نے بدھ کو 11 رکنی
کابینہ سے حلف لیا ہے جس میں ایک خاتون رکن بھی شامل ہے ۔ پاکستانی کشمیر
کی قانون ساز اسمبلی میں قائد ایوان کی تبدیلی کے بعدکابینہ کی تشکیل کا
یہ پہلا مرحلہ ہے۔ حلف لینے والوں میں مسلم کانفرنس فاروڈ بلاک کے چھ،
پیپلز پارٹی کے دو، پیپلز مسلم لیگ کے دو اور ایم کیو ایم کا ایک رکن شامل
ہے۔ کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔
یاد رہے کہ چھ
جنوری کو پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے
سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظورکرتے ہو
ئے سردار یعقوب کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیاتھا ۔