Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
باغیوں سے تمام علاقے چھین لیے جائیں گے: سری لنکا

January 8, 2009

سری لنکا کی فوج نے کہا ہے کہ باغیوں سے اُن کے کنٹرول کے آخری علاقے کو چند ہفتوں کے اندر اندر واپس چھین لیا جائے گا۔

حکام نے جمعرات کو روز کہا ہے کہ ایسا دکھائى دیتا ہے کہ تامل ٹائیگر شمال کے شہر مُلائى تیوو میں حکومت کے خلاف آخری جنگ لڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔یہ شہر باغیوں کے باقی ماندہ آخری مضبوط ٹھکانوں میں سے ایک ہے۔

مسلح افواج کے کہنا ہے کہ جمعرات کو اس سے پہلے فوج نے جزیرہ نما جافنا میں پلّائى شہر پر قبضہ کرلیا۔ عہدے داروں نے کہا ہے کہ جمعرات ہی کے روز جنگی طیاروں نے شمال میں باغیوں کی دو کشتیوں پر بمباری کی۔

فوج نے باغیوں کے دارالحکومت کلی نوچھی پر پچھلے ہفتے قبضہ کرلیا تھا۔
تامل ٹائیگر باغیوں نے فوج کی حالیہ فتوحات کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے نظر انداز کردیا ہے اور حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اسی دوران کولمبو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ایسے اخبار کے ایڈیٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا، جو حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتا رہا ہے۔

 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
غزہ جنگ: اوباما کے لیے پہلا بڑا امتحان 
افغانستان: خود کُش حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے
سری لنکا: فوج نے ایلی فینٹ پاس پر قبضہ کرلیا
اسرائیل اور حماس نے اقوامِ متحدہ کی اپیل ردّ کردی
سپائیڈر مین اور اوباما کی کہانی
لاہور میں یکے بعد دیگے دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا
منتخب امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن پاکستان پہنچ گئے  Video clip available
صدرکے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، بھار تی تحقیقات پر جواب بھیج دیا ہے  Video clip available
بائیڈ ن کے پاکستانی دورے کی اہمیت
سندھ حکومت کا نارتھ کراچی متاثرین کی مالی امداد اور واقعے کی تحقیقات کا حکم
سلامتی کونسل کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور
القاعدہ کے دو اعلی رہنماؤں کوجنوبی وزیر ستان میں ہلاک کرنے کا دعوی
امریکی عوام اقتصادی بحران کا مقابلہ 1930 کے بحران  کے مقابلےکی طرح کریں: اوباما  Video clip available
کراچی میں بلال کالونی جل کر خاکستر 38افراد ہلاک متعدد زخمی
ملائشیا میں اللہ کے نام پر تنازع
ممبئی حملے:پاکستان کے اقدامات نا کافی: رچرڈ باؤچر
اے آر رحمٰن کی 43 ویں سال گرہ
مختصرترین سپر کمپیوٹر جسے آپ اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں