Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

05 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
سری لنکا: فوج نے باغیوں سے ایک اور شہر چھین لیا

January 5, 2009

سری لنکا کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اُس کی فوجوں  نے تامل ٹائیگر باغیوں کی انتظامیہ کے دارالحکومت پر قبضے کے  چند ہی دنوں بعد  باغیوں کے کنٹرول کے ایک اور اہم شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔

فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ  ایسی کئى لڑائیوں کے بعد جن میں لگ بھگ 15 باغیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے،  فوج نے پیرکے  روز او ڈوسُو ڈان  پر قبضہ کرلیا۔ باغیوں کی ایک ویب سائٹ تامل نیٹ کا کہنا ہے کہ 55فوجی ہلاک اور مزید 80زخمی ہوئے ہیں۔تاہم کسی بھی دعوے کی غیر جانب دار ذرائع سے تصدیق نہیں  کی جاسکی۔

فوجی عہدے داروں نے کہا ہے کہ اوڈوسُو ڈان، ایلی فینٹ پاس کے  جنوبی حصّے میں واقع ہے  اور  شمالی جزیرہ نما جافنا کو باقی ملک سے ملانے والے اصل  راستے پر ہے۔

سری لنکا کی فوجیں  بدستور شمال مشرقی بندرگاہ کے شہر  مُلائى تیوو کی جانب بڑھ رہی ہیں، جس پر ابھی تک باغیوں کا کنٹرول ہے۔
پیر کے روز ہی سری لنکا کی حکومت نے اُن  فوجیوں کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی، جو کلی نوچھی پر قبضے کے لیے لڑائى میں ہلاک ہوئے تھے۔

 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
اوباما  امریکی قیادت کو بحال کرنے کی کوشش کریں تو ساتھ دے گی: لاس انجلیس ٹائمز
محمد آصف کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے سہ رکنی کمیٹی قائم
اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار