Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

09 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
اسرائیل اور حماس نے اقوامِ متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد ردّ کردی

January 9, 2009

Smoke from Israeli strikes billows from Gaza Strip, as seen from Gaza City, 09 Jan 2009
غزہ کی فضاؤں میں گہرے بادلوں کے مرغولے
اسرائیل اور حماس، دونوں نے اقوامِ متحدہ کی اُس قرار داد کو ردّ کردیا ہے جس میں فوری طور پر فائر بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جب کہ اسی دوران جمعے کے روز غزہ میں گھمسان کی وہ لڑائی جاری ہیں، جنہیں اب تیسرا ہفتہ شروع ہوگیا ہے۔

فلسطینی علاقے پر اسرائیل کے ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کے دوران غزہ شہر کی فضا میں گہرے دھوئیں کے مرغولے بلند ہوتے رہے۔یہ ہیلی کاپٹر لڑائى میں تین گھنٹے کے وقفے کے اسرائیلی اعلان کے باوجود پروازیں کرتے رہے۔شمال مشرقی غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب اور اسی کے ساتھ ساتھ مصر سے ملحق غزہ کی جنوبی سرحدی گزر گاہ رفاح پر شدید لڑائى کی اطلاعات ملی ہیں۔ حماس کے راکٹ مسلسل جنوبی اسرائیل میں گرتے رہے ۔

ایسوسی ایٹڈ پریس اور الجزیرہ، ذرائع ابلاغ کے دو ایسے ادارے ہیں ، جن کے صحافی اس وقت غزہ میں ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائى دیتا ہے کہ اسرائیلی فوجیں اپنی کارروائىوں میں سفید فاسفورس استعمال کررہی ہیں۔ یہ پاؤڈر پھٹ کر رات کے وقت میدان جنگ کو روشن کردیتا ہے ۔ لیکن گنجان آباد علاقوں میں اس کے استعمال پر بڑی حد تک پابندی عائد ہے، اس لیے کہ یہ لوگو ں کو بھی بُری طرح جلا دیتا ہے۔
ایران کے سرکاری ملکیت کے ”پریس ٹی وی“ نے کہا کہ جمعے کے روز غزہ میں اُس کے دفتر پر اسرائیل کے ایک حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ حالانکہ اقوامِ متحدہ کو دفتر کے بارے میں مطلع کردیا گیا تھا اور اس کی شناخت کے لیے عمارت کی چھت پر روشنیاں بھی موجود تھیں۔

اقوامِ متحدہ کے عہدے دار جان گِنگ نے کہا ہے کہ ” عملاً جس قدر جلد ممکن ہوا“ امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔ اقوامِ متحدہ نے اسرائیلی فوج سے درپیش خطرے کی وجہ سے جمعرات کےروز اپنی امدادی کارروائیاں معطل کردی تھیں۔ غزہ کے گنجان آبادی والے علاقوں میں لاکھوں لوگوں کو خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی ہائى کمشنر برائے انسانی حقوق نے فوری طور پر غزہ اور اسرائیل میں ممکنہ جنگی جرائم کی چھان بین شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناوی پِلے نے جمعے کے روز اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے ایک خصوصی اجلاس کو بتایا ہے کہ دونوں فریقوں پر لازم ہے کہ وہ عام شہریوں پر حملے نہ کریں، زخمیوں کا خیال رکھیں اور طبّی کارکنوں اور طبّی تنصیبات کی حفاظت کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ارتکابِ جرم کی ذاتی ذمّے داری کے قانون کا اطلاق کیا جاسکتا ہے۔

جمعے کے روز ہی اقوامِ متحدہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ہفتے کے شروع میں 30 فلسطینی اُس وقت ہلاک ہوگئے ، جب اسرائیل نے 100سے زیادہ عام شہریوں کو ایک گھر میں منتقل کرتے ہوئے اُنہیں خبردار کیا کہ وہ اندر ہی رہیں اور بعد میں اُس عمارت پر بار بار گولا باری کی۔

جمعرات کے روز ریڈ کراس کی انٹرنیشنل کمیٹی نے اسی واقعے کی مثال دیتے ہوئے اسرائیلی فوج پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ امدادی کوششوں میں تاخیر کررہی ہے اور انسانی ہمدردی کے بین الاقوامی قانون کے تحت ذمّے داریوں کو پورا نہیں کررہی ہے۔ تاہم جنیوا میں اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ اُن کا ملک اپنی انسانی ہمدردی کی ذمّے داریاں پوری کرنے میں ناکام نہیں ہوا۔

غزہ میں صحت عامہ کے عہدے داروں نے جمعے کے روز کہا ہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی ٹینک کے ایک گولے سے یوکرین کی ایک عورت اور اُس کا دو سالہ بیٹا ہلاک ہوگئے۔ عہدے داروں نے کہا ہے کہ وہ عورت ، جس نے ایک فلسطینی ڈاکٹر سے شادی کی تھی، اس لڑائى میں ہلاک ہونے والی پہلی غیر ملکی ہے۔

اُدھر دوسرے فلسطینی علاقے ،مغربی کنارے پر جمعے کے روز احتجاجی مظاہرین نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز پر پتھرپھینکے۔اسرائیل کے حملوں نے حماس کے حامیوں کو، جس کا غزہ پر کنٹرول ہے، کسی حد تک حریف گروپ فتح کے حامیوں کے ساتھ متحد کردیا ہے، جس کے پاس مغربی کنارے کا انتظام ہے۔

جمعے کے روز اُردن، ترکی اور مصر سمیت مشرقِ وسطیٰ کے طول و عرض اور اسی کے ساتھ ساتھ بھاری مسلم اکثریت کے ملکوں، انڈونیشیا اور ملائشیا میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

یورپی یہودی کانگریس یا ای جے سی نے جمعے کے روز لندن،روم، برلن اور وی آنا میں اسرائیل کی حمایت میں مظاہروں کا اہتمام کیا۔

ای جے سی نے کہا ہے کہ وہ اُس صورتِ حال کے خلاف بھی آواز بلند کررہی ہے ، جسے اُس نے حماس اسرائیلی تنازعے کی یورپ میں یک طرفہ درآمد کہا ہے۔اور اُس نے یورپ میں یہود دشمن تشدد اور توڑ پھوڑ کی حالیہ کارروائیوں کی مذمّت کی ہے۔

قاہرہ میں مصر کی ثالثی میں مذاکرات کی صورت میں، لڑائى بند کرانے کے لیے سفارتی کوششیں بھی بدستور جاری ہیں۔جرمنی نے کہا ہے کہ وہ مصر کی اُن کوششوں کی حمایت کرتا ہے، جو وہ فرانس کے صدر نیکولا سارکوزی کے ساتھ مل کر کررہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی قرار داد کو جمعرات کو دیر گئے صفر کے مقابلے میں 14ووٹوں سے منظور کیا گیا تھا۔ قرار داد میں ایک ایسی فائربندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیں مکمل طور پر واپس چلی جائیں ، اس میں حماس سے راکٹوں کے حملے بند کرنے اور پھر بلا کسی رکاوٹ امدادی سامان کی تقسیم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکہ نے، جس نے مسودہٴ قرار داد کی تیاری میں مدد کی تھی، یہ کہتے ہوئے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا کہ وہ مصر کی کوششوں کے نتائج دیکھنا چاہتا ہے۔

قرارداد تیار کرنے میں برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ مِلی بینڈ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اور اُن کا کہنا ہے کہ یہ واضح طور پر پہلا قدم ہے۔

اقوامِ متحدہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے فضائى اور زمینی حملوں کے اِن دو ہفتوں میں، 750 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں ۔ اسی دوران کم سے کم 18اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں کم سے کم نو فوجی تھے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.

  مزید خبریں
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.