Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
ممبئی حملے:پاکستان کے اقدامات نا کافی: رچرڈ باؤچر


January 8, 2009

 

 

 

امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ رچرڈ باؤچر نے دہشت گردی کے خطرے کے خاتمے کے سلسلے میں امریکی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس سلسلے میں پاکستان نے اب تک جو اقدامات کیے ہیں وہ کافی نہیں ہیں۔

 

جمعرات کے روز اسلام آباد سے دہلی پہنچنے پر اُنھوں نے بھارتی سیکریٹری  خارجہ شِو شنکر مینن سے تبادلہ ٴخیال کیا اور اِس بات پر زور دیا کہ ممبئی حملوں کے ذمے داروں، دہشت گردوں اور اُن کی تنظیموں کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔

 

دہلی آنے سے قبل اُنھوں نے اسلام آباد میں حکام سے اِس سلسلے میں تبادلہٴ خیال کیا تھا۔

 

رچرڈ باؤچر نے شِو شنکر مینن سے ملاقات کے بعد کہا کہ ممبئی حملے بھارتیوں، امریکیوں اور دوسروں کے خلاف خوفناک واقعہ تھا۔

 

اُنھوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور بھارت نے اِس کا پتا لگانے کا عزم کر رکھا ہے کہ کن لوگوں نے یہ حملے کیے، کیسے کیے اور اِس بات کو کیسے یقینی بنایا جائے کہ ایسے حملے دوبارہ نہ ہوں۔

 

رچرڈ باؤچر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں کچھ لوگوں کوحراست میں لیا گیا ہے، اُن کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں اور پاکستانی حکومت جماعت الدعوہ کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ شِو شنکر مینن نے باؤچر سے کہا کہ پاکستان منفی رویے سے باہر آئے اور بھارت نے اُسے جو شواہد کی جو دستاویزات پیش کی ہیں اُن کے مطابق کارروائی کرے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
غزہ جنگ: اوباما کے لیے پہلا بڑا امتحان 
افغانستان: خود کُش حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے
سری لنکا: فوج نے ایلی فینٹ پاس پر قبضہ کرلیا
اسرائیل اور حماس نے اقوامِ متحدہ کی اپیل ردّ کردی
سپائیڈر مین اور اوباما کی کہانی
لاہور میں یکے بعد دیگے دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا
منتخب امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن پاکستان پہنچ گئے  Video clip available
صدرکے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، بھار تی تحقیقات پر جواب بھیج دیا ہے  Video clip available
بائیڈ ن کے پاکستانی دورے کی اہمیت
سندھ حکومت کا نارتھ کراچی متاثرین کی مالی امداد اور واقعے کی تحقیقات کا حکم
سلامتی کونسل کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور
القاعدہ کے دو اعلی رہنماؤں کوجنوبی وزیر ستان میں ہلاک کرنے کا دعوی
امریکی عوام اقتصادی بحران کا مقابلہ 1930 کے بحران  کے مقابلےکی طرح کریں: اوباما  Video clip available
کراچی میں بلال کالونی جل کر خاکستر 38افراد ہلاک متعدد زخمی
ملائشیا میں اللہ کے نام پر تنازع
ممبئی حملے:پاکستان کے اقدامات نا کافی: رچرڈ باؤچر
اے آر رحمٰن کی 43 ویں سال گرہ
مختصرترین سپر کمپیوٹر جسے آپ اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں