Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

01 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
2008ء : لاکھوں افراد نے انٹرنیٹ سے صحت پر معلومات حاصل کیں

January 1, 2009

According to Internet World Statistics, millions have gone online seeking medical information
انٹرنیٹ پر معلومات کی مشہور ویب سائٹ، ویب ایم ڈی
روزمرہ زندگی میں دن بدن انٹرنیٹ کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور ایک حالیہ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ 2008ء میں لاکھوں امریکیوں نے بیماریوں اور ان کے علاج سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لیا۔ 

رپورٹ کے مطابق علاج اور بیماریوں سے متعلق معلومات کے لیے انٹرنیٹ پر جانے والے اکثر افراد کا کہناہے کہ اس کے باوجود کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ انٹرنیٹ پر مطلوبہ معلومات مل سکتی ہیں یا وہاں موجود معلومات قابل اعتماد ہوسکتی ہیں، انٹرنیٹ کے استعمال سے زندگی محفوظ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
40 سالہ سٹیسی اس وقت ایک مشروب سے لطف اندوز ہورہی تھیں جب اچانک انہیں شدید درد محسوس ہوا۔ ان کا کہناہے کہ میری گردن میں شدیددرد اٹھا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

چند روز کے بعد مشروب پیتے ہوئے انہیں درد کا دوبارہ دورہ پڑا۔ انہوں نے انٹرنیٹ پر جاکر الکحل پینے کے بعد درد اٹھنے پر تحقیق کی۔ یہ تحقیق انہیں ان سائٹس پر لے گئی جن کا تعلق اس تکلیف سے تھا۔
وہ اس وقت خوف زدہ ہو کر رہ گئی جب ویب سے انہیں پتہ چلا کہ یہ علامات کینسر کی ہیں مگر سٹیسی نے اسے نظر انداز کردیا۔

کچھ عرصے کے بعد سٹیسی کو اپنی گردن میں ایک چھوٹاسا ابھارمحسوس ہوا۔ وہ ایک ڈاکٹر کے پاس گئیں۔ ڈاکٹر نے ابھار کی تشخیص انفکشن کے طور پر کی۔جب تکلیف میں کمی نہ ہوئی تو انہیں ماہر امراض سرطان ڈاکٹر ایلن لکٹن کے پاس جانا پڑا۔

ڈاکٹر ایلن کا کہناہے کہ جب میں نے سٹیسی کی کہانی سنی تو میرا دھیان گردن کے ایک مخصوص کینسر کی طرف گیا کیونکہ الکوحل کے نتیجے میں ایسے درد کا تعلق اس مرض سے ہوسکتا ہے اگرچہ ایسے واقعات بہت ہی کم ہوتے ہیں۔

لیبارٹری کے نتائج نے سٹیسی میں گردن کے کینسر کی تصدیق کردی۔مگر چونکہ اس مرض کا ابتدا میں ہی پتا چل گیا تھا اس لیے دواؤں اور برقی شعاعوں کے ذریعے اس پر قابو پالیا گیا۔اب وہ اپنی صحت یابی کی خوشی منارہی ہیں۔

انٹرنیٹ کے عالمی اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 50 کروڑ لوگ انٹرنیٹ پر باقاعدگی سے جاتے ہیں اور مختلف سائٹس پر تحقیق کرتے ہیں۔لاکھوں افراد ہر سال انٹرنیٹ سے صحت ، علاج اور ادویات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی سے منسلک ڈاکٹر کیلی ہارنگ کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ پر بہت سی تازہ ترین معلومات موجود ہوتی ہیں۔ مختلف بیماریوں کی علامتیں بھی ایک جیسی ہوتی ہیں چنانچہ اگر آپ کے سر میں درد ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے دماغ میں کوئی رسولی ہے۔اس کی اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر بیماریوں اور ان کے علاج کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ادھوری بھی ہوسکتی ہیں اور ان میں غلطی کا امکان بھی ہوسکتا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہناہے کہ انٹرنیٹ کی قابل بھروسہ سائٹس پر جانے سے مریضوں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کے حوالے سے قابلِ اعتماد سائٹس میں WebMD اور معروف اسپتالوں اور تحقیقی اداروں کی سائٹس شامل ہیں۔
 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار