Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

09 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
القاعدہ کے دو اعلی رہنماؤں کوجنوبی وزیر ستان میں ہلاک کرنے کا دعوی

January 9, 2009

 امریکی حکام نے جنوبی وزیر ستان میں القاعدہ کے پاکستان کے لیے آپریشن چیف اُسامہ الکنی کواُن کے ایک اہم معاون شیخ احمد سلیم سوائدان سمیت ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ،ان دونوں کا تعلق کینیا سے ہے۔امریکہ کے انسداد دہشت گردی کے محکمے کے حکام نے یہ تو نہیں بتایا کہ القاعدہ کے ان دونوں رہنماؤں کو کہاں اور کب ہلاک کیا گیا لیکن اتنا کہا گیا کہ انھیں افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ہلاک کیاگیا۔

بعض اطلاعات کے مطابق القاعدہ کے ان دنوں رہنماؤں کو اس ماہ کی شروع میں جنوبی وزیرستان میں ایک میزائل حملے میں ہلاک کیا گیاتھا۔اُسامہ الکنی پر الزام ہے کہ وہ ستمبر2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل اور اکتوبر2007 میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قافلے پر ہونے والے بم حملوں میں ملوث رہا ہے۔ بے نظیربھٹو اُس حملے میں تو بچ گئی تھیں تاہم 27 دسمبر 2007 کو ایک اور حملے میں روالپنڈی میں ہلاک ہو گئی تھیں۔

اُسامہ الکنی اور شیخ سلیم پر یہ الزام بھی ہے اُنھوں1998 میں کینیااور تنزانیہ میں میں امریکی سفارتخانوں پر حملے کیے اور ان دونوں افراد نام امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے کو انتہائی مطلوب افرا د میں فہرست میں شامل تھے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار
کراچی پولیس مقابلے میں دو اہلکار ہلاک، متعدد مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
غزہ میں ساٹھ مقامات پر اسرائیلی بمباری، مرنے والوں کی تعداد 1000 سے زائد
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
صدر بش کو تاریخ میں کیسے یاد رکھا جائے گا  Video clip available
امریکی میڈیا کے اہم موضوعات کا جائزہ  Video clip available
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
کوئٹہ ،ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف