Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
اے آر رحمٰن کی 43 ویں سال گرہ


January 8, 2009

AR Rahman
اے آر رحمٰن
مشہور موسیقار اے آر رحمٰن بھارتی فلم انڈسٹری کی ایسی ہستی ہیں جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ چھ جنوری منگل کے روز برصغیر کے مقبول ترین موسیقار 43 سال کے ہوگئے ۔ عاشورے کی وجہ سے بھلے ہی ذاتی طور پر رحمٰن نے اپنی سالگرہ کاجشن نہیں منایا، پر عالمی سطح پر رحمٰن کے کام کی ستائش کرتے لوگ نہیں تھک رہے ۔

جہاں ایک طرف پوری دنیا میں فلم سلم ڈاگ ملینئیر میں بہترین موسیقی کے لیے سنیمابین رحمٰن کی عزت افزائی کر رہے ہیں، وہیں رحمٰن نے منگل کے روز چینئی شہر میں اپنے میوزک البم کنیکشن کے گانے جیا سے جیا کا اجرا کیا۔

منگل کے روز ہی ممبئی میں فلم ’سلم ڈاگ ملینئیر‘ کی موسیقی کے البم کے اجرا کی تقریب میں بھی رحمٰن نے جنوبی بھارت کے چینئی شہر سے وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حصہ لیا ۔ واضح رہے کہ برطانوی ہدایت کار ڈینی بوائل کی فلم سلم ڈاگ ملینئر میں بیک گراؤنڈ موسیقی کے لیے رحمٰن کو گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ رحمٰن نے صحافیوں سے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ بھارت کے لوگوں کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنا چاہتے ہیں ۔

فلم ساز منی رتنم کی فلم روجا سے رحمٰن نے 1992ء میں فلم انڈسٹری میں موسیقی کا سنہرا اور کامیاب سفر شروع کیا ۔ بھارتی فلمی تاریخ میں اپنی پہلی ہی فلم کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے والے رحمٰن واحد فلم شخصیت ہیں۔

Slumdog Millionaire
سلم ڈاگ ملینیئر کا ایک منظر
بالی وڈ کے لیے دل سے ، رنگیلا ، لگان ، رنگ دے بسنتی ، بامبے اور تال جیسی فلموں میں مسحورکن موسیقی تیار کرنے والے رحمٰن کے لیے 2008ء کامیابی بھرا رہا ۔ اس سال انھوں نے جودھا اکبر ، جانے تو یا جانے نا ، گجنی ، یوراج اور بین ا لاقوامی سطح پر ریلیز ہوئی فلم سلم ڈاگ ملینئیر فلموں میں سپر ہٹ موسیقی کی تخلیق کی۔

 سلم ڈاگ ملینئیر سے قبل بھی رحمٰن کئی انٹرنیشنل پروجیکٹس پر کام کر چکے ہیں ۔ ان میں سےاینڈریو لائیر ویبر کا بمبے ڈریمز اور لارڈ آف رنگز قابل ذکر ہیں ۔ موجودہ سال میں رحمٰن دلی6 ، ایٹ بائے ٹین اور بلیو نامی فلموں کے لیے موسیقی تیار کریں گے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
سلامتی کونسل کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور
”بھارتی تحقیقاتی مواد پر ردعمل سے سی آئی اے کو آگاہ کردیا ہے“  Video clip available
القائدہ کے دو اعلی رہنماؤں کوجنوبی وزیر ستان میں ہلاک کرنے کا دعوی
کراچی میں بلال کالونی جل کر خاکستر 38افراد ہلاک متعدد زخمی
امریکی عوام اقتصادی بحران کا مقابلہ 1930 کے بحران  کے مقابلےکی طرح کریں: اوباما  Video clip available
ملائشیا میں اللہ کے نام پر تنازع
ممبئی حملے:پاکستان کے اقدامات نا کافی: رچرڈ باؤچر
اے آر رحمٰن کی 43 ویں سال گرہ
مختصرترین سپر کمپیوٹر جسے آپ اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں
امریکہ میں تعلیم:  کچھ جی میٹ کے بارے میں
مبصرین کے پہنچتے ہی یورپ کو گیس کی فراہمی بحال ہوجاےٴ گی: روس
امریکی ریاست ورجینیا میں یوم عاشورہ منایا گیا  Video clip available
امریکہ کو معیشت میں یومِ حساب کا سامنا ہے: اوباما
بھارتی کمپنی میں مالیاتی فراڈ ، سرمایہ کاروں میں کھلبلی
اسرائیل فلسطین جنگ بندی: مصر کی طرف سے ثالثی کی پیش کش
افغانستان: فوجی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکت
اقوامِ متحدہ نے غزہ میں کارروائیاں معطل کردیں
اوباما کی نئی سواری
بھارتی کشمیر: کیا علاحدگی پسندوں کا زور ٹوٹ رہا ہے؟
بموں کے دھماکوں  میں پانچ عراقی فوجی ہلاک
باغیوں سے تمام علاقے چھین لیے جائیں گے: سری لنکا
روس اور یوکرین کا گیس کا تنازع: یورپ مشکل میں
سری لنکا نے دورہٴ پاکستان کی باقاعدہ تصدیق کردی : ترجمان پی سی بی
ٹیکس وصولیابی کی پہلی شش ماہی : ہدف حاصل کرنے میں ناکامی
بھارت کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت
اسرائیل کا حملہ غیر ضروری: جمی کارٹر
اسرائیلی فوج زخمیوں کو نکالنے سے روک رہی ہے: بین الاقوامی ریڈ کراس
”ناکام طرز حکمرانی کا وزارت خارجہ کو نقصان“
ممبئى حملے: باؤچر اسلام آباد اور کابل کے بعد نئى دہلی پہنچ گئے
برطرفی پرمحمود درانی کا محتاط ردعمل
خضدار بم دھماکے میں ایک ہلاک آٹھ زخمی
یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
لبنان سے شمالی اسرائیل پر تین راکٹ فائر
بھارت ممبئی حملوں کے مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتا ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی دباؤ میں اضافہ  Video clip available