Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ میں اکتوبر میں ایک لاکھ 57 ہزار نوکریاں ختم 

November 5, 2008

نئی دو رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی کمپنیاں ان بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر کہ ملک میں جاری اقتصادی سست روی  کساد بازاری میں بدل رہی ہے، ملازمتوں میں کٹوتیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بدھ کے روز روزگار کی ایک  پرائیویٹ کمپنی اے ڈی پی ایمپلائر سروسز نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں نے اکتوبر میں ایک لاکھ 57 ہزار ملازمتیں ختم کیں۔انسانی وسائل سے متعلق کمپنی چیلنجر گرے اینڈ کرسمس کی طرف سے جاری ہونے والی ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال اکتوبر کے مہینے میں ملازمتوں سے نکالے جانے والے کارکنوں کی تعداد  پچھلے سال کے اسی عرصے میں نکالے جانے والوں کی  تعداد سے 79 فی صد زیادہ ہے۔ یہ  پچھلے پانچ سال کی بلند ترین شرح ہے۔

ایسی علامات بھی موجود ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ قرضوں کی مارکیٹ میں نرمی کی کوششیں  زیادہ بار آور ثابت نہ ہوں۔

صنعتی تجارت کی ایک تنظیم مارگیج بینکرز ایسوسی ایشن  کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قرض حاصل کرنے کے اخراجات بدستور انتہائی زیادہ ہونے کے باعث پچھلے ہفتے مکانوں کے قرضوں کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد گذشتہ آٹھ سال کے دوران اپنی کم ترین سطح تک گرگئی۔

ایک اور خبر کے مطابق یورپ کی  سب سے بڑی معیشت مالیاتی بحران کے اثرات کھٹانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔جرمنی نے آج بدھ کے روز ٹیکس کٹوتیوں  اور قرضوں کے لیے لگ بھگ 30 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دی۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک

  مزید خبریں
اوباما  امریکی قیادت کو بحال کرنے کی کوشش کریں تو ساتھ دے گی: لاس انجلیس ٹائمز
محمد آصف کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے سہ رکنی کمیٹی قائم
امریکی طیارہ نیویارک کے دریا میں گر کر تباہ
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار