Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اقتصادیات کا نوبیل انعام امریکی ماہر معاشیات پاول کروگ مین کے نام

October 13, 2008

امریکی ماہر اقتصادیات پاول کروگ مین نے اس سال اقتصادیات کا نوبیل انعام حاصل کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران 2008 کے نوبیل انعامات کے اعلانات کے سلسلے میں کیا جانے والا آخری ایوارڈ تھا۔

پرنسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر پاول کروگ مین کو نوبیل کمیٹی نے یہ ایوارڈ آزاد تجارت اور گوبلائزیشن کے بارے میں سوالات کے جواب سے متعلق ان کے نظریات پر دیا۔ ان کا نظریہ ہے کہ اشیا کی بڑی پیمانے پر پیدا وار سے چند ممالک عالمی تجارت پر حاوی ہو سکتے ہیں اور عالمی سطح پر ہونے والی تجارت سے شہروں پر ارتکاز بڑھ جاتا ہے۔ پروفیسر کروگ مین نے انتباہ کیا کہ غریب ملکوں میں کمزور افرا سٹرکچر ہونے کی وجہ سے بڑھتی ہوئی شہری آبادی ضروری سہولتوں سے محروم رہے گی۔

اور ان کے نظریات اس بات کی بھی وضاحت کرتے ہیں کہ تجارت پروہ ملک کیوں چھاجاتے ہیں جن کے ایک جیسے اقتصادی حالات ہوتے ہیں اور وہ ایک جیسی مصنوعات کی تجارت کرتے ہیں۔

کمیٹی نے کہا کہ سویڈن جو کاریں درآمد بھی کرتا ہے اور انہیں بناتا بھی ہے، اس سلسلے میں ایک مثال ہے۔

انعام کے اعلان کے بعد ٹیلی فون پر ایک انٹرویو میں امریکی ماہر اقتصادیات نے کہا کہ اس ایوارڈ سے ان کی اہمیت میں اضافہ ہوگا اور انہوں نے موجودہ عالمی اقتصادی بحران کو خوف ناک قرار دیا۔

کروگ مین اخبار نیویارک ٹائمز میں سیاست پر تبصرے کرتے ہیں اور اقتصادیات پر مبنی تجزیے کرتے ہیں۔ انہوں نے بش انتظامیہ پر متعدد معاملات کی بنا پر نکتہ چینی کی  جن عراق میں امریکی قیادت کی جنگ شامل ہے۔
 

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک

  مزید خبریں
اوباما  امریکی قیادت کو بحال کرنے کی کوشش کریں تو ساتھ دے گی: لاس انجلیس ٹائمز
محمد آصف کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے سہ رکنی کمیٹی قائم
امریکی طیارہ نیویارک کے دریا میں گر کر تباہ
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار