Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک

July 25, 2008

امریکہ کے صحت سے متعلق عہدے داروں نے کہا ہے کہ 2005ءاور 2007ءکے درمیان کئی امریکی شہروں میں ایک غیر قانونی طاقت ور دردکش دوا فینٹانِل کے استعمال سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جمعرات کے روز بیماریوں کے کنٹرول کے امریکی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ مقدار میں دوا کے استعمال سے فلاڈیلفیا، شکاگو، ڈیٹرائٹ اور مشرقی امریکی ریاستوں ڈیلاویئر اور نیوجرسی میں کم از کم 1013افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

قانونی طورپر ڈاکٹرفینٹانل کا استعمال درد کش دوا کے طور پرکرتے ہیں اور یہ اکثر اوقات سرطان کے مریضوں کو درد کی شدت میں کمی لانے کے لیے دی جاتی ہے۔مگر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دوا بطور نشتہ غیرقانونی طورپر بنائی اور بیچی جارہی ہے۔

سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ فینٹانل کا سب سے زیادہ استعمال 2005ءمیں ہوا۔ عہدے داروں کا خیال ہے کہ اُس وقت یہ دوا غیر قانونی طورپر میکسیکو کے شہر ٹولوک کی ایک فیکٹری میں تیار کی گئی تھی۔ حکام نے اس فیکٹری کو 2006ءمیں بند کردیا تھا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک

  مزید خبریں
اوباما  امریکی قیادت کو بحال کرنے کی کوشش کریں تو ساتھ دے گی: لاس انجلیس ٹائمز
محمد آصف کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے سہ رکنی کمیٹی قائم
امریکی طیارہ نیویارک کے دریا میں گر کر تباہ
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار