Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

25 دسمبر 2008 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
اسرائیل ، فلسطینی صورتِ حال مایوس کُن ہے: پوپ

December 25, 2008

Pope Benedict XVI delivers blessing during 'Urbi et Orbi' message in St. Peter's square, 25 Dec 2008.<br />
پوپ بینی ڈکٹ
پوپ بینی ڈِکٹ نے ویٹی کن میں اپنے کرسمس کے خطبے میں  مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں امن کی اپیل کی ہے۔

پوپ نے جمعرات کے روز روم کے سینٹ پیٹر چوک میں ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتےہوئے اُس مقدس سزمین کے طول و عرض میں بیت اللحم کے آسمانی نور کے پھیل جانے کی دعا کی جہاں اسرائیل فلسطین امن صورتِ حال مایوس کُن دکھائى دیتی ہے۔

انہوں نے زمبابوے،  ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو، دارفُر اور صومالیہ کے حالات پر بھی افسوس کے اظہار کیا۔

بیت اللحم  کو روایتی طور پر حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش خیال کیا جاتا ہے ۔

 وہاں  لاطینی بطریق فواد طوال نے  بھی عبادتِ نیم شب کے اجتماع میں قیامِ امن کی دعا کی۔ بیت المقدس کے کیتھولک رہنما طوال نے کہا  کہ جنگ سے امن قائم نہیں ہوتا،  قید خانے امن کی ضمانت نہیں دیتے اور بلند ترین دیواریں سیکیورٹی فراہم نہیں کرتیں۔

بطریق کو سننے کے لیے آنے والے بہت سے مسیحی عقیدت مندوں کو کنکریٹ کی اُس دیوار سے گزرنا پڑا تھا جو بیت اللحم کو یروشلم سے جُدا کرتی ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار