Urdu TV ▪ خبروں سے آگے 
اردو ٹی وی

VOANews.com

15 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں

Khabron se aage

tv clip

 

 پاکستان اوراس کے گردو نواح میں وائس آف امریکہ کا نیاٹیلی ویژن پروگرام’خبروں سے آگے‘پسندیدگی سے دیکھا جارہا ہے۔ یہ پروگرام ہفتے میں پانچ بار حالاتِ حاضرہ کا پس منظر، سیاق و سباق اور تجزیہ جدیداور معیاری طرزِ پیشکش کے ساتھ نشر کرتا ہے۔

 

quote

خبروں سے آگے وہ جھروکا ہے جس میں آپ دنیا اور خصوصی طور سے جنوبی ایشیا میں ہونے والے اہم واقعات کا تجزیہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں کی زندگی میں بھی جھانک سکتے ہیں۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ انھیں اپنی روزی کمانے کے علاوہ مذہب اور اظہارِ رائے کی کتنی آزادی ہے۔
 

quote

 

جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ’خبروں سے آگے‘ہفتہ اور اتوار کےسوا ہر روز شام ساڑھے سات بجے جیو ٹیلی ویژن پر اور ہر صبح 8:25 سے لے کر 8:55 پر آج ٹیلی ویژن پر دلچسپ اور منفرد انداز میں تازہ ترین خبریں، معاشرتی اور سماجی موضوعات پر مبنی رپورٹیں، انٹرویو اور تبصرے دکھاتا ہے۔ اس کے خاص موضوعات میں امریکہ اور پاکستان کےشہریوں کے طرزِ زندگی کا تقابل اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی زندگیوں اور امریکی ثقافت میں ان کی شمولیت پر مبنی رپورٹیں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ہمارے پروڈیوسروں کی ٹیم حالاتِ حاضرہ، عالمی منظرنامہ، فن و ثقافت، تفریح اور دوسرے موضوعات کابھی احاطہ کرتی ہے۔ ہمارے پیش کاروں میں سے بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہےجو اپنے ساتھ نیا زاویہء نگاہ اور اندازِ فکر لے کر آئے ہیں۔ ہماری مشترکہ کوشش ہے کہ’خبروں سے آگے‘ کو بیک وقت مقامی اور بین الاقوامی رنگ دیا جائے۔

watch webcast

BroadbandDial-up

Watch the Latest Show Real

Watch the Latest Show Real
Watch the Latest Show Win Watch the Latest Show Win

 اوپر دیے گئے لنکس پر کلک کر کےآپ ہمارے پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ریئل میڈیا پلیئر کی ضرورت ہو گی۔