Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
امریکہ میں معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کا والہانہ استقبال


November 27, 2008

[insert caption here]

حال ہی میں معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری چندروزہ دورے پر امریکہ آئے۔  وہ جہاں بھی گئے، ان کا بڑی گرم جوشی سے  خیرمقدم کیا گیا۔  امریکہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی ، وکلا ، ججوں اور طلبانے  ان سے ملاقاتیں کی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہا۔

امریکہ کی معروف اور تاریخی یونیورسٹی ہارورڈ کے لاءسکول نے انہیں اپنے اعلیٰ ترین اعزاز، میڈل آف فریڈم، سے نواز۔  یونیورسٹی کی ایک صدی سے زیادہ پرانی تاریخ میں یہ ایوارڈ آج تک صرف تین شخصیات نے حاصل کیا ہے جن میں نیلسن منڈیلا  بھی شامل ہیں۔

معزول چیف جسٹس نے نیویارک، بوسٹن اور واشنگٹن میں  اپنے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقاریب میں شرکت کی۔  دارالحکومت واشنگٹن میں انہوں نے قانون کے طالب علموں کو پاکستان میں عدلیہ کے کردار کے حوالے سے ایک لیکچر دیا جس میں بہت سے پاکستانیوں نے بھی شرکت کی۔

اپنے لیکچر میں جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ انہیں جو تکالیف پیش آئی ہیں وہ ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتے۔  ان کا کہنا تھاکہ آزاد عدلیہ کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

جسٹس کے ترجمان اظہر من اللہ نے کہا کہ وکلا کی جدوجہد جاری رہے گی۔  ان کا کہناتھا کہ اگر عدلیہ کی بحالی میں کوتاہی ہوئی تو پاکستان میں آئندہ سوبرس تک عدلیہ آزاد نہیں ہوسکے گی۔

ایک طالبہ جونا ڈیوس نے کہا کہ آزاد عدلیہ کی تحریک  چلانے والوں کو اپنی جدوجہد جاری رکھنی چاہیے اور یہ آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی۔  جونا اس سال کے وسط میں پاکستان میں تھیں اور انہوں نے عاصمہ جہانگیر کی تنظیم کے ساتھ مل کر کام کیا تھا اور لانگ مارچ میں بھی شریک ہوئی تھیں۔  اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آزاد عدلیہ کے قیام کے لیے وکلا کی جدوجہد اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے تعاون اور جوش وجذے سے بہت متاثر ہوئیں۔



Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
ڈاؤن لوڈ کیجیئے  (Real)
Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
Watch  (Real)
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار