Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
بھارت ممبئی حملوں کے مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتا ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات


January 8, 2009

Farooq

غزہ پر اسرائیلی حملے اور وہاں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث ، پچھلے سال نومبر میں ممبئی کے دہشت گرد حملے میڈیا کی ترجیحات میں پیچھے چلے گئے۔ یہ حملے کئی ہفتوں تک عالمی میڈیا اور سفارتی سرگرمیوں کا اہم ترین موضوع بنے رہے۔ مگر اب بھارتی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اس الزام کے بعد کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی میں پاکستانی ایجنسوں کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے اور پاکستان کی اس تصدیق کے بعد کہ اجمل عامر قصاب پاکستانی شہری ہے، میڈیا میں یہ مسئلہ ایک بار پھر سامنے آگیا ہے۔ ایک معروف امریکی تھنک ٹینک کے تجزیہ کار ڈاکٹر فاروق حسنات کا کہناہے کہ بھارت اس مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتا ہے جس کے لیے وہ سفارتی کاری اور دیگر تمام ذرائع بروکار لارہاہے۔  

ڈاکٹر فاروق حسنات کا کہنا تھا کہ بھارت ایک ایسے موقع پر جب امریکہ میں اقتدار کی تبدیلی کا عمل جاری ہے، اس مسئلے کو زیادہ شدو مد سے پیش کرکے منتخب امریکی صدر براک اوباما کی ہمدردیاں اور نئی امریکی انتظامیہ کی زیادہ توجہ اور تعاون حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کیونکہ اس طرح وہ پاکستان پر اپنا دباؤ بڑھا سکتا ہے جسے وہ خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق حسنات کا کہناتھا کہ ماضی کے برعکس اس بار جنگ میں اسرائیل کو عالمی سطح پر زیادہ مخالفت کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ غزہ میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی ہلاکتیں ہیں جن میں بچوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنگ بندی کے لیے عالمی سطح پر اسرائیل پر دباؤ میں اضافہ ہورہاہے۔ اور اس نے غزہ میں گولہ باری میں تین گھنٹوں کے جس وقفے کا اعلان کیا ہے، اسے عالمی برداری نے ناکافی قرار دیتے ہوئے اس میں اضافے کا مطالبہ کیاہے۔

ڈاکٹرفاروق حسنات کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ فلسطین کا دوریاستی حل اس کے اپنے مفاد میں ہے۔  ایک آدمی ایک ووٹ کی بنیاد پر اسرائیل نقصان میں رہے گا کیونکہ خطے میں فلسطینیوں کی تعداد یہودیوں سے کہیں زیادہ ہے۔

 


Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
ڈاؤن لوڈ کیجیئے  (Real)
Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
Watch  (Real)
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
سلامتی کونسل کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور
”بھارتی تحقیقاتی مواد پر ردعمل سے سی آئی اے کو آگاہ کردیا ہے“  Video clip available
القائدہ کے دو اعلی رہنماؤں کوجنوبی وزیر ستان میں ہلاک کرنے کا دعوی
کراچی میں بلال کالونی جل کر خاکستر 38افراد ہلاک متعدد زخمی
امریکی عوام اقتصادی بحران کا مقابلہ 1930 کے بحران  کے مقابلےکی طرح کریں: اوباما  Video clip available
ملائشیا میں اللہ کے نام پر تنازع
ممبئی حملے:پاکستان کے اقدامات نا کافی: رچرڈ باؤچر
اے آر رحمٰن کی 43 ویں سال گرہ
مختصرترین سپر کمپیوٹر جسے آپ اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں
امریکہ میں تعلیم:  کچھ جی میٹ کے بارے میں
مبصرین کے پہنچتے ہی یورپ کو گیس کی فراہمی بحال ہوجاےٴ گی: روس
امریکی ریاست ورجینیا میں یوم عاشورہ منایا گیا  Video clip available
امریکہ کو معیشت میں یومِ حساب کا سامنا ہے: اوباما
بھارتی کمپنی میں مالیاتی فراڈ ، سرمایہ کاروں میں کھلبلی
اسرائیل فلسطین جنگ بندی: مصر کی طرف سے ثالثی کی پیش کش
افغانستان: فوجی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکت
اقوامِ متحدہ نے غزہ میں کارروائیاں معطل کردیں
اوباما کی نئی سواری
بھارتی کشمیر: کیا علاحدگی پسندوں کا زور ٹوٹ رہا ہے؟
بموں کے دھماکوں  میں پانچ عراقی فوجی ہلاک
باغیوں سے تمام علاقے چھین لیے جائیں گے: سری لنکا
روس اور یوکرین کا گیس کا تنازع: یورپ مشکل میں
سری لنکا نے دورہٴ پاکستان کی باقاعدہ تصدیق کردی : ترجمان پی سی بی
ٹیکس وصولیابی کی پہلی شش ماہی : ہدف حاصل کرنے میں ناکامی
بھارت کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت
اسرائیل کا حملہ غیر ضروری: جمی کارٹر
اسرائیلی فوج زخمیوں کو نکالنے سے روک رہی ہے: بین الاقوامی ریڈ کراس
”ناکام طرز حکمرانی کا وزارت خارجہ کو نقصان“
ممبئى حملے: باؤچر اسلام آباد اور کابل کے بعد نئى دہلی پہنچ گئے
برطرفی پرمحمود درانی کا محتاط ردعمل
خضدار بم دھماکے میں ایک ہلاک آٹھ زخمی
یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
لبنان سے شمالی اسرائیل پر تین راکٹ فائر
بھارت ممبئی حملوں کے مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتا ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی دباؤ میں اضافہ  Video clip available