Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

30 دسمبر 2008 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
نیویارک میں یوم ابراہیم کی تقریب 


December 30, 2008

Ibrahim Day
ابراہیم ڈے میں بانٹے جانے والے تحایف
ایک مقامی مسلم فلاحی تنظیم نے یہودیوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کے مقدس دنوں کے احترام میں نیو یارک میں ابراہیم ڈے منعقد کیا جس کا مقصد مقامی ضرورت مندوں کی امداد بھی تھا۔

امریکہ میں جہاں کرسمس کی آمد کی وجہ سے جشن کا سا سماں ہے وہیں حال ہی میں مسلمانوں نے عید الاضحٰی اور یہودیوں نے ہانیکا کا جشن منایا ہے۔

ان تین ابراہیمی مذاہب کے مقدس دنوں کے احترام اور مقامی آبادی کی امداد کے لیے مقامی فلاحی تنظیم اکنا ریلیف نے ابراہیم ڈے منانے کا فیصلہ کیا۔

نیو یارک میں یہ دن کوئینز کے بے گھر افراد میں سردیوں سے بچنے کے لیے ٹوپیاں، دستانے، کپڑے اور بچوں کے کھلونے وغیرہ تقسیم کر کے منایا گیا۔

ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ معاوظ صدیقی کا کہنا ہے کہ اس کام میں مقامی سکولوں اور کالجوں کے طالب علموں نے اکنا ریلیف کا ساتھ دیا۔

اسلامک سینٹر، نیو یارک یونیورسٹی کی صوبیہ حملانی نے بتایا کہ اکنا ریلیف، امریکہ کی ایک بڑی اسلامی تنظیم اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کی فلاحی شاخ ہے۔ عام طور پر امریکہ میں موجود مسلم فلاحی تنظیمیں دنیا کے کسی دوسرے حصے میں موجود لوگوں کے لیے امداد جمع کرتی ہیں لیکن اکنا ریلیف کے ذریعے امریکہ کے ضرورت مندوں کی مدد کی جاتی ہے۔ اور گزشتہ چند برسوں میں اکنا ریلیف نے امریکہ میں آنے والی قدرتی آفات کے بعد امدادی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

مثال کے طور پر سمندری طوفانوں قطرینہ، آئیک اور گستاو کے بعد اکنا ریلیف نے اب تک ایک لاکھ متاثرین کو کھانا کھلایا ہے اور متاثرین کی امداد کے لیے ابھی تک ان کے تقسیم کے مراکز موجود ہیں۔ اس طرح اس تنظیم نے امریکی فلاحی تنظیموں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

معاوظ صدیقی کا کہنا تھا کہ اس تنظیم کے ذریعے جہاں مقامی ضرورت مندوں کی امداد ہورہی ہے، وہیں امریکی معاشرے میں مسلمانوں کو اپنی جگہ بنانے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

 


Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
ڈاؤن لوڈ کیجیئے  (Real)
Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
Watch  (Real)
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار
کراچی پولیس مقابلے میں دو اہلکار ہلاک، متعدد مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
غزہ میں ساٹھ مقامات پر اسرائیلی بمباری، مرنے والوں کی تعداد 1000 سے زائد
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
صدر بش کو تاریخ میں کیسے یاد رکھا جائے گا  Video clip available
امریکی میڈیا کے اہم موضوعات کا جائزہ  Video clip available
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
کوئٹہ ،ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف