Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

24 دسمبر 2008 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
مسلم طلباء کی اسلام کے بارے میں منفی تاثرات دور کرنے کی کوشش


December 24, 2008

Launch issue of Muslim Girl magazine cover

امریکن یونیورسٹی کی مسلم سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل پیس اینڈ کانفلکٹ ریزلوشن پروگرام کے اساتذہ نے بین الاقوامی سطح پر امن کے قیام اسلامی نظریات کے حوالے سے ایک سیمنار کا اہتمام کیا۔ جس میں مقررین کا کہنا تھاکہ  مذاکرات سےلے کر معاہدوٕں تک ، امن کی حفاظت کے تمام طریقہ کار مختلف قرانی آیات ، تاریخی واقعات اور احادیث سے اخذ کیے جا سکتے ہیں۔  

پروگرام کے ڈائرکٹر، ڈاکڑ عبدالعزیز سعید کہتے ہیں کہ 11/9 کے بعد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ سے منسلک خبروں کا طلبہ پر بہت گہرا اثر پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپس میں بہت سے ایسے طلبہ ہیں جن کے ذہنوں میں اسلام کے بارے میں غلط تصورات ہیں۔ ایسے طلبہ بھی ہیں جنہیں اسلام کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ لیکن طلبہ اسلام کے بارے میں جاننا بھی چاہتے ہیں۔ تو اس لیے اس بارے میں بات چیت کا ایک سلسلہ چل نکلا۔

اس سوال کے جواب میں کہ طلبہ عموما اسلام کے کن پہلووں کے بارے میں سب سے زیادہ سوال کرتے ہیں؟ ڈاکٹر ابو نمر کہتے ہیں کہ لوگ تشدد اور دہشت گردی کے موضوعات پر اسلامی احکاما ت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ اور پھر ہم انہیں بتاتے ہیں کہ انتہا پسندی اور تشدد اسلامی احکامات کا نہیں، بلکہ یہ آمرانہ حکومتوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ مسلمان ممالک کے خلاف یورپی اور امریکی معاشی اور فوجی کاروائیوں کی وجہ سے بھی تشدد کے رجحانات پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان کاروائیوں میں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔  

یہ نقطہ نظر جان کر طلبہ کس طرح متاثر ہوتے ہیں؟ پروفیسر آئیشے کدا یفسی کہتی ہیں کہ مسلمان طلبہ عموما سب سے زیادہ حیران ہوتے ہیں۔ میرے نزدیک مسلمان طلبہ کی حیرت کی ایک وجہ یہ ہے کہ گزشتہ چند صدیوں میں پیش آنے والی بیشتر جنگوں کے بعد، مسلمان خود بھی شاید اپنے مذہب کی پر امن روایات سے آگاہ نہیں اوراب یہ ہمارے لیے ایک حیران کن بات ہے۔  

طلبہ بھی لوگوں تک اسلام کے بارے میں معلومات پہنچانے کے لیے لیکچر کے اس سلسلے کو ایک مثبت قدم سمجھتے ہیں۔  مسلم سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کی ایک رکن کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے مذہب اور روایات کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے کی ذمہ داری اداکرنی چاہیے۔  

اس لیکچر میں شامل ہونے والے طلبہ اور اساتذہ، سبھی کو امید ہے کہ2009 میں اس حوالے سے پیش کیے جانے والے پروگراموں میں مزید طلبہ شرکت کریں گے، اوریہ سلسلہ واشنگٹن ڈی سی کی دوسری یونیورسٹیوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔

 


Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
ڈاؤن لوڈ کیجیئے  (Real)
Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
Watch  (Real)
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار