Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

15 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
جارج بش کا افغانستان کا الوداعی دورہ


December 16, 2008

U.S. President George W. Bush, center right, walks with Afghan President Hamid Karzai, center left, on the arrival at the presidential palace in Kabul, Afghanistan, 15 Dec 2008
  صدر بش افغانستان میں
صدر بش نے عراق کے بعدافغانستان کا ایک غیر اعلانیہ الوادعی دورہ کیا اور وہاں سات سال سے جاری جنگ تازہ ترین صورت حال پر امریکی فوج کے کمانڈروں اوراعلی ٰافغان عہدے داروں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر افغان صدر نے انہیں ایک میڈل بھی پیش کیا۔ افغانستان میں موجود کمانڈرز ایک ایسے وقت میں فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں جب بش انتظامیہ منتخب صدر براک اوباما کواقتدار کی منتقلی کی تیاریاں کررہی ہے۔

صدر بش جنگ کے ایک میدان سے نکل کر دوسرے میدان افغانستان پہنچ کر امریکی فوجیوں اور افغان صدر حامد کرزئی سے ملے۔ افغانستان پہنچنے سے پہلے بغداد میں صدر بش کو ایک ٹی وی رپورٹر نے اپنے جوتے مارنے کی کوششی کی تھی جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کو پسند نہیں کیا جا رہا۔ صدر بش سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ وہ شخص ٹی وی پر آنا چاہتا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوا۔

بگرام ائر بیس پر ایک ٹھنڈی صبح میں افغانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجےصدر بش نے ہزاروں کی تعداد میں موجود امریکی فوجیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ آج افغانستان اس سے بہت مختلف ہے جیسا آٹھ سال پہلے تھا انہوں نے کہاکہ ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ صدر بش کا کہنا تھاکہ مجھے یقین ہے کہ ہم افغانستان میں جیتیں گے کیونکہ ہمارا مقصد ٹھیک ہے ہمارے اتحادی پر عظم ہیں۔ مجھے یقین ہے کیونکہ میرا اس پر یقین ہے کہ آزادی وہ تحفہ ہے جو خدا نے دنیا کے ہر مرد، عورت اور بچے کو دیا ہے۔

فوجیوں سے خطاب کے بعد صدر بش کابل میں صدر حامد کرزئی سے ملنے صدارتی محل پہنچے جہاں افغان صدر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر صدر کرزئی نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ صدر بش یہاں کچھ اور وقت گزارتے اور افغان عوام انہیں دیکھ سکتے۔ صدر بش نے اپنے خطاب میں طالبان دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طالبان افغان عوام پر ظلم کر رہے تھے۔ اب ان کی حکومت نہیں ہے۔ لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہاکہ طالبان کو ختم کر دیا گیا ہےبلکہ انہیں حکومت سے ہٹایا گیا ہے۔

صدر بش کا کہناتھا کہ صدر بش نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ افغانستان پہلے کی نسبت بدل رہا ہے مگر ابھی بہت ہمیں بہت سی مشکلوں میں سے گزرنا ہے۔ صدر کرزائی نے کہا کہ وہ ہمیشہ کے لیے عالمی مدد پر انحصار نہیں کرنا چاہتے مگر افغانستان کو ابھی مزید مدد کی ضرورت ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکی توجہ عراق سے افغانستان کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔ جہاں فوج پر حملوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوچکاہے اور ساتھ ہی ہلاک ہونے والے امریکی اور اتحادی فوجیوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ بش انتظامیہ ستمبر سے افغانستان میں نئی حکمتِ عملی کے لیے کام کر رہی ہے۔ جسے وہ خود نافذ نہیں کرپائے گی کیونکہ صدر بش چند ہی ہفتوں میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے والے ہیں مگر اسے ان تجاویز کو منتخب صدر اوباما کی انتظامیہ کو دی جانے والی سفارشات میں شامل کیا جائے گا۔

صدر بش نے صدر کرزئی کو بتایا کہ اقتدار کی منتقلی کے باوجود امریکہ جنگ میں گھرے ہوئے ملک افغانستان کے ساتھ رہے گا۔ فی الوقت افغانستان میں 32 ہزار امریکی فوجیوں سمیت 65 ہزار عالمی افواج موجود ہیں جو تیزی سے بڑھتی ہوئی شورش کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

 


Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
ڈاؤن لوڈ کیجیئے  (Real)
Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
Watch  (Real)
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.

  مزید خبریں
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.