Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
مبصرین کے پہنچتے ہی یورپ کو گیس کی فراہمی بحال ہوجاےٴ گی: روس


January 8, 2009

 

روس  نے کہا ہے  کہ یوکرین سے گزرنے  والی پائپ لائىنو ں میں گیس کی مقدار کی نگرانی  کے لیے  بین الاقوامی مبصرین کے   پہنچتے ہی  وہ یوکرین کے راستے یورپ کو قدرتی  گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کردے گا۔

روس کی سرکاری ملکیت کی گیس کمپنی گیز پروم  کے سربراہ الیکسی مِلر  نے جمعرات کے روز بروسلز میں یورپی یونین کے زیرِ اہتمام مذاکرات کے بعد یہ موقف پیش کیا ہے۔

مِلر نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ  یوکرین کی گیس کمپنی نافتو ہاز کے سربراہ  اولیگ ڈُوبینا کے ساتھ مزید براہ راست مذاکرات کریں گے۔ انہوں  نے کہا کہ  اس بحران کو لازماً آج ہی حل کیا جانا چاہئے،جس کے باعث یورپ کے بیشتر ملک  مناسب مقدار میں قدرتی گیس کی  فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائىٹر نے  یورپی یونین کے توانائى کے ڈائریکٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ  یورپی یونین کے مبصرین  کو تیار ہونے میں دو دن  لگیں گے۔

روس نے ، جو یورپی یونین  کے  ملکوں میں  خرچ ہونے والی گیس  کا ایک چوتھائى حصّہ  فراہم کرتا ہے ،  بدھ کے روز  یوکرین کے راستے  یورپ کو جانے والی پائپ لائىنوں  کو   گیس  کی فراہمی بالکل روک دی تھی۔ماسکو چاہتا ہے کہ یوکرین  اُسے مارکیٹ کے مطابق گیس کی قیمت ادا کرے۔ جبکہ یوکرین کا کہنا ہے  کہ یہ  فیس اُس سے دوگنی سے زیادہ  ہے ، جو وہ ادا کرسکتا ہے۔

جمعرات کے روز اس  سے بروسلز کی میٹنگ میں یورپی کمیشن کے سربراہ  جوز مینوئىل باروسو  نے کہا تھا کہ   اس بحران نے  گیس فراہم کرنے والے ایک  ملک کی حیثیت سے  روس کے قابلِ اعتماد ہونے کے بارے  میں گہرے شبہات پیدا کردیے ہیں۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
غزہ جنگ: اوباما کے لیے پہلا بڑا امتحان 
افغانستان: خود کُش حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے
سری لنکا: فوج نے ایلی فینٹ پاس پر قبضہ کرلیا
اسرائیل اور حماس نے اقوامِ متحدہ کی اپیل ردّ کردی
سپائیڈر مین اور اوباما کی کہانی
لاہور میں یکے بعد دیگے دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا
منتخب امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن پاکستان پہنچ گئے  Video clip available
صدرکے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، بھار تی تحقیقات پر جواب بھیج دیا ہے  Video clip available
بائیڈ ن کے پاکستانی دورے کی اہمیت
سندھ حکومت کا نارتھ کراچی متاثرین کی مالی امداد اور واقعے کی تحقیقات کا حکم
سلامتی کونسل کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور
القاعدہ کے دو اعلی رہنماؤں کوجنوبی وزیر ستان میں ہلاک کرنے کا دعوی
امریکی عوام اقتصادی بحران کا مقابلہ 1930 کے بحران  کے مقابلےکی طرح کریں: اوباما  Video clip available
کراچی میں بلال کالونی جل کر خاکستر 38افراد ہلاک متعدد زخمی
ملائشیا میں اللہ کے نام پر تنازع
ممبئی حملے:پاکستان کے اقدامات نا کافی: رچرڈ باؤچر
اے آر رحمٰن کی 43 ویں سال گرہ
مختصرترین سپر کمپیوٹر جسے آپ اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں