Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
سری لنکا نے دورہٴ پاکستان کی باقاعدہ تصدیق کردی : ترجمان پی سی بی


January 8, 2009

سری لنکا کے وزیرِ کھیل نے باضابطہ طور پر سری لنکا کے دورہِ پاکستان کی تصدیق کردی ہے جِس کے تحت سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان آصف سہیل نے بتایا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

ترجمان کے مطابق، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم 18جنوری کو کراچی پہنچے گی، 21جنوری کو پہلا ون ڈے کراچی میں کھیلے گی، 24جنوری کو دوسرا ون ڈے لاہور میں کھیلے گی، جب کہ 27جنوری کو تیسرا ون ڈے فیصل آباد میں کھیلا جائے گا ، جس کے بعد 28تاریخ کو سری لنکا کی ٹیم کولمبو واپس چلی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں سری لنکا کی ٹیم 14فروری کو پاکستان پہنچے گی، اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اِس حوالے سے میدانوں اور تاریخوں کا بعد میں اعلان ہوگا۔

آصف سہیل نے بتایا کہ سری لنکا کے وزیرِ کھیل نے پی سی بی کے چیرمین اعجاز بٹ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جِس میں اُنھوں نے دورے کی تصدیق کی۔ خاص بات یہ ہے کہ چیرمین پی سی بی نے سری لنکا کے اسپورٹس کے وزیر کو مدعو کیا ہے کہ وہ ادارے کے مہمان کے طور پر پاکستان آئیں۔

دریں اثنا سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے کہا ہے کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے سری لنکا کو پاکستان کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہوگی، جب کہ پورا سال ٹیسٹ نہ کھیلنے کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو زیادہ محنت کرنا ہوگی۔

جلال الدین نے مزید کہا کہ شعیب ملک اِن دِنوں اچھی کپتانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یاد رہےکہ شعیب ملک کوحال ہی میں غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکی عوام اقتصادی بحران کا مقابلہ 1930 کے بحران  کے مقابلےکی طرح کریں: اوباما
ملائشیا میں اللہ کے نام پر تنازع
ممبئی حملے:پاکستان کے اقدامات نا کافی: رچرڈ باؤچر
اے آر رحمٰن کی 43 ویں سال گرہ
مختصرترین سپر کمپیوٹر جسے آپ اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں
امریکہ میں تعلیم:  کچھ جی میٹ کے بارے میں
مبصرین کے پہنچتے ہی یورپ کو گیس کی فراہمی بحال ہوجاےٴ گی: روس
امریکی ریاست ورجینیا میں یوم عاشورہ منایا گیا
امریکہ کو معیشت میں یومِ حساب کا سامنا ہے: اوباما
بھارتی کمپنی میں مالیاتی فراڈ ، سرمایہ کاروں میں کھلبلی
اسرائیل فلسطین جنگ بندی: مصر کی طرف سے ثالثی کی پیش کش
افغانستان: فوجی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکت
اقوامِ متحدہ نے غزہ میں کارروائیاں معطل کردیں
اوباما کی نئی سواری
بھارتی کشمیر: کیا علاحدگی پسندوں کا زور ٹوٹ رہا ہے؟
بموں کے دھماکوں  میں پانچ عراقی فوجی ہلاک
باغیوں سے تمام علاقے چھین لیے جائیں گے: سری لنکا
روس اور یوکرین کا گیس کا تنازع: یورپ مشکل میں
سری لنکا نے دورہٴ پاکستان کی باقاعدہ تصدیق کردی : ترجمان پی سی بی
ٹیکس وصولیابی کی پہلی شش ماہی : ہدف حاصل کرنے میں ناکامی
بھارت کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت
اسرائیل کا حملہ غیر ضروری: جمی کارٹر
اسرائیلی فوج زخمیوں کو نکالنے سے روک رہی ہے: بین الاقوامی ریڈ کراس
”ناکام طرز حکمرانی کا وزارت خارجہ کو نقصان“
ممبئى حملے: باؤچر اسلام آباد اور کابل کے بعد نئى دہلی پہنچ گئے
برطرفی پرمحمود درانی کا محتاط ردعمل
خضدار بم دھماکے میں ایک ہلاک آٹھ زخمی
یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
لبنان سے شمالی اسرائیل پر تین راکٹ فائر
بھارت ممبئی حملوں کے مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتا ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی دباؤ میں اضافہ  Video clip available